English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ : پانچویں ،آٹھویں اور نویں کے بورڈ امتحانات منسوخ

share with us

بنگلورو: 06 مارچ 2024 : ہائی کورٹ نے ریاستی نصابی اسکولوں کی کلاس 5، 8، اور 9 کے طلباء کے لیے ریاستی سطح کے بورڈ امتحانات سے متعلق کرناٹک ریاستی حکومت کے جاری کردہ سرکلر کو منسوخ کر دیا ہے۔

ریاستی حکومت نے پہلے ان کلاسوں کے لیے اسکول کی سطح کے امتحانات کو ریاستی سطح کے بورڈ امتحانات سے بدلنے کے اپنے ارادے کا اعلان کیا تھا۔ اس سرکلر کو چیلنج کرنے والی یونین آف غیر امدادی پرائیویٹ اسکولس کی طرف سے دائر ایک درخواست کے بعد جسٹس روی ہوسمانی نے ایک رکنی بنچ کی سربراہی کرتے ہوئے یہ فیصلہ سنایا۔

جبکہ حکم نامے کی تفصیلی کاپی کا انتظار ہے، ہائی کورٹ کے فیصلے کے نتیجے میں 9 سے 11 مارچ تک ہونے والے بورڈ امتحانات کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ریاستی محکمہ تعلیم نے تعلیمی ایکٹ کے تحت 6 اور 9 اکتوبر 2023 کو دو سرکلر جاری کیے تھے، جس میں بورڈ کے ان امتحانات منعقد کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔ درخواست گزار ایسوسی ایشن کا موقف تھا کہ محکمہ تعلیم کا سرکلر صرف سرکاری اسکولوں کے طلبہ پر لاگو ہوتا ہے اور یہ نجی اسکولوں کے نصاب کا حصہ نہیں ہے۔

ہائی کورٹ نے حکومت کے حکم کو منسوخ کرتے ہوئے ان کلاسوں کے بورڈ امتحانات کو مؤثر طریقے سے روک دیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا