English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل مخدوم کالونی میں استقبالِ رمضان اور شبینہ مکاتب کی اہمیت پر منعقدہ پروگرام میں علماء کے خطابات ، شبینہ مکاتب کے طلبہ نے پیش کیا پروگرام

share with us

بھٹکل05؍مارچ 2024 (فکروخبرنیوز) ابناء جامعہ ہلال یونٹ الہلال اسپورٹس سینٹر کے زیر اہتمام آزاد اسٹریٹ میں استقبالِ رمضان اور شبینہ مکاتب کی اہمیت  کے عنوان پر ایک جلسۂ عام منعقد کیا گیا جس میں مخدوم کالونی کی مختلف مساجد کے شبینہ مکاتب کے طلبہ نے حمد ، نعت ، تقاریر اور دیگر پروگراموں کا مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امام وخطیب جامع مسجد بھٹکل مولانا عبدالعلیم ندوی نے کہا کہ بچوں پر گھر ، اسکول اوراس کے محلہ کے ماحول کا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔موجودہ دور میں ان تینوں ماحول کے ساتھ ساتھ بچوں پر موبائل کے اثرات بھی پڑرہے ہیں جس کا ہم لوگ مشاہدہ کررہے ہیں۔ بچہ موبائل کے ماحول میں رہ کر ایک الگ دنیا میں رہتا ہے۔ اس کے بعد والدین اور بچوں کے افکار اور خیالات میں تضاد پیدا ہوجاتا ہے۔ وہ موبائل کے ماحول میں اتنا مست ہوتا ہے کہ وہ کسی بھی پرواہ نہیں کرتا ، ایک وقت وہ آتا ہے اس میں بغاوت کا جذبہ پیدا ہوجاتا ہے اور پھر وہ اپنے والدین ، اساتذہ اور اپنے علاقہ کے ماحول سے بدظن ہوجاتا ہے، یہاں تک کہ وہ اپنے اسلاف اور اپنے دین سے بیزار ہوجاتا ہے جس کے اثرات معاشرہ میں نظر آرہے ہیں۔ مولانا نے شبینہ مکتب کے اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ بچہ مسجد اور علماء کے ماحول میں رہے گا تو اس کی زندگی پر اس کے اثرات مرتب ہوتے ہیں اور پھر یہی بچہ آگے چل کر جب قوم کا رہنما بنتا ہے چاہے وہ دنیا کے کسی بھی کونے میں چلاکج’ہ اس کا دین اور ایمان محفوظ رہتا ہے۔

قاضی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل مولانا خواجہ معین الدین مدنی ندوی نے کہا استقبالِ رمضان پر اپنے خطاب کے دوران کہا کہ جس طرح رمضان کے شروع کے ایام بابرکت ہیں اسی طرح بعد کے ایام اس سے زیادہ بابرکت ہیں۔ اس کی راتیں جتنی بابرکت ہیں اس کے دن بھی اتنے ہی بابرکت ہیں۔ مولانا نے کہا کہ رمضان میں عمومی مغفرت کا اعلان ہوتا ہے لیکن آپس میں دشمنی رکھنے والے اس سے محروم ہو جاتے ہیں۔ ہم رمضان کے استقبال کے طور پر ہم آپسی دشمنیوں کو ختم کا اعلان کریں۔ مولانا نے موجودہ حالات کے تناظر میں کہا کہ اس رمضان المبارک میں دعاؤوں کا اہتمام کریں اور پورے عالم اسلام کے لیے دعائیں کریں۔

پروگرام پیش کرنے والے بچوں کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔

دعائیہ کلمات پر یہ نشست اپنے اختتام کو پہنچی۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا