English   /   Kannada   /   Nawayathi

جامعہ ضیاء العلوم کنڈلور کے فارغین کی کمیٹی "فارغین و ابناء ضیاء" کا اجلاسِ عام ، پندرہ سال سے زائد خدمات پیش کرنے والے اساتذہ کا اعزاز

share with us

بھٹکل05؍مارچ 2024 (فکروخبرنیوز) جامعہ ضیاء العلوم کنڈلور سے فارغ التحصیل علماء کے نزدیک جامعہ کی ترقی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ مادر علمی کی ترقی اور فارغین، مفتیان، حفاظ و مستفیدین کا آپسی ربط اور تعلق کے استحکام  کے  کے لیے فارغین کا ایک روزہ اجلاس عام بتاریخ 3/مارچ بروز اتوار گرین پیراڈاںٔس بھٹکل میں منعقد ہوا، جس میں فارغین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس کی چار مختلف نشستیں منعقد ہوئیں، پہلی نشست صبح دس بجے شروع ہوئی جس میں فارغین، مفتیان، حفاظ اور مستفیدین کا استقبال کیا گیا ، اس کے بعد ابناء ضیاء کمیٹی کا تعارف اور رپورٹ پیش کی گئی، اور اجلاس کے مقاصد پر روشنی ڈالی گئی۔ دوسری نشست میں جامعہ کی ترقی ، اس کے دائرہ کار مزید وسیع کرنے پر فارغین نے تبادلۂ خیال کیا اور کئی مفید آراء پرعمل درآمد کرنے کے بارے میں فیصلہ کیا گیا ۔ بعد عصر منعقدہ  تیسری نشست میں فارغین جامعہ کی نئی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ آخر میں بعد نماز مغرب "ایک شام شعراء و ابناء ضیاء کے نام" سے ایک انوکھی نشست منعقد کی گئی جس میں باذوق  فارغین نے اپنا اور دیگر شعراء کا کلام پیش کرکے جامعہ میں ہونے والی ادبی نشستوں اور مشاعروں کی مجلسوں کی یاد تازہ کردی، ساتھ ہی جامعہ کے ناظم مولانا عبیداللہ ابوبکر صاحب ندوی دامت برکاتہم سمیت پندرہ سال سے زائد خدمت انجام دینے والے نو/٩ اساتذہ کرام کا اعزاز بھی کیا گیا، جن میں مولانا محمّد الیاس صاحب ندوی کنڈلوری، جناب قاضی ذاکر صاحب کنڈلوری، مولانا عبدالرافع صاحب ندوی، مولانا ابراہیم صاحب جامعی، مفتی جمیل اختر جلیلی صاحب ندوی، مولانا ضمیر احمد خلیفہ صاحب رشادی، مفتی فیاض احمد محمود برمارے صاحب حسینی، مولانا تبریز صاحب ندوی اور مولانا عبدالعظیم صاحب ندوی وغیرہ قابلِ ذکر ہیں۔

اس موقع پر اساتذہ نے حالات کی مناسبت سے عملی میدان میں پیش آمدہ چیلینجز کا مقابلہ کے سلسلہ میں اپنے تجربات کی روشنی میں فارغین کی رہنمائی فرمائی۔ ناظم جامعہ نے صدارتی خطاب میں فارغین سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل میں مشعل راہ بننے والی بڑی قیمتی نصیحتیں فرمائیں۔

اس موقع پر اراکینِ کمیٹی کے ہر رکن کا بھی اعزاز کیا گیا، آخر میں ناظم جامعہ کی پر درد و پر سوز دعا کے ساتھ اجلاس اختتام پذیر ہوا۔

 

فارغین و ابناء ضیاء کمیٹی کے اسماء گرامی

عہدیداران

صدر: مولانا سمیر قاضی ندوی کنڈلور

نائب : مولانا اسحاق شریف ندوی بنگلور

جنرل سیکرٹری : مفتی عبدالکریم ندوی گنگولی نائب سیکرٹری : مولانا فیضان ندوی کنڈلور

خازن : مولانا سراقہ ندوی رتناگری

نائب: مولانا مظفر احمد ندوی بھٹکل

اراکین

مولانا تبریز ندوی کنڈور

مولانا عبدالعظیم ندوی بسرور

مولانا عبدالسبحان ندوی بسرور

مولانا محمد بلال راجہ ندوی کمٹہ

مولانا عبد اللہ دستگیر ندوی چورڈی

مولانا سلمان ندوی اپلا

مولانا محمد راسخ ندوی بھٹکل

مولانا عبد الباسط ندوی بھٹکل

مولانا ریاض الرحمان ندوی بھٹکل

مولانا حسن سیاف ندوی بھٹکل

مولانا محمد فیاض ندوی کمٹہ

مولانا مزمل ندوی ساگر

مولانا صفوان ندوی منگلور

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا