English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل: آننت کمار ہیگڈے کی موجودگی میں تینگن گنڈی بندرگاہ پر دوبارہ لہرا گیا بھگوا جھنڈا

share with us

بھٹکل04؍مارچ 2024(فکروخبرنیوز) تحصیلدار کی جانب سے جہاں بھگوا جھنڈا لہرانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی آج اترکنڑا کے ممبر پارلیمنٹ آننت کمار ہیگڈے اورسابق ایم ایل اے بھٹکل سنیل نائک کی موجودگی میں جھنڈا بلاخوف لہرایا گیا اور کسی نے اس پر اعتراض بھی نہیں کیا۔
تینگن گنڈی بندرگاہ پر ویر ساورکر بورڈ اور بھگوا جھنڈا لہرائے جانے کے سلسلہ میں تنازعہ نے جنم لیا تھا جس کے بعد ہیبلے گرام پنچایت نے اسے غیر قانونی قرار دے کر جھنڈے کے ساتھ کھمبا بھی اکھاڑدیا تھا اور ویرساورکر بورڈ بھی ہٹادیا تھا۔ اس کے کچھ روز بعد وہاں دوبارہ کٹا تعمیر کرکے جھنڈا لگانے کی کوشش کی گئی تھی۔ 
آج جھنڈا لہرانیکے بعد کئی سوالات جنم لے رہے ہیں کہ کس طرح ممبر پارلیمنٹ اور سابق ایم ایل اے کی موجودگی میں یہ کام کیا گیا اور پرسکون ماحول کو گرمانے کی کوشش کی گئی، عوام کا ماننا ہے کہ آننت کمار اپنی سابقہ روش پر چل رہے ہیں اور ووٹ بٹورنے کے لیے نئے نئے ہتکھنڈے استعمال کررہے ہیں۔ عوام نے ان پانچ سالوں میں ان کے ترقیاتی کام کو بھی دیکھ لیا ہے، ہوسکتا ہے کہ وہ بھی اپنے ترقیاتی کام سے خوش نہیں ہیں اور اب آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لیے پھر ایک بار ٹکٹ حاصل کرنے کی امید میں ہیں۔ اس سے قبل چند جے پی کارکنان نے بھٹکل میں پریس کانفرنس کے ذریعہ آننت کمار کو ٹکٹ نہ دینے کا ہائی کمان کو مشورہ بھی دیا ہے۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا