English   /   Kannada   /   Nawayathi

جماعت المسلمین کیسرکوڈی ، شیرور کے زیر اہتمام شبینہ مکاتب کے طلبہ وطالبات کا پروگرام

share with us

شیرور04؍مارچ 2024 (فکروخبرنیوز) مؤرخہ 2 مارچ 2024 شبِ سنیچر جماعت المسلمين کیسر کوڈی کے زیر اہتمام دو شبینہ مکتب (مکتب جامع مسجد فاطمہ محمد سعید و مکتب مسجد سلمان ) کے طلبہ و طالبات کا دلچسپ پروگرام جماعت ہذا کی سرپرستی میں مسجد سلمان میں منعقد ہوا.

جلسہ میں شبینہ مکتب کے طلبہ و طالبات نے قرات. نعتیں  و نظمیں (اردو. عربی .کنڑ) تقاریر ( اردو . کنڑ ). مکالمہ.  مسنون دعائیں. احادیث نبویہ اور قرآنی سورتیں بہترین انداز میں  پیش کیں، کل 50 طلبہ طالبات نے مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر منعقدہ علماء کرام نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور شبینہ مکتب کی اہمیت وافادیت بیان کی۔ اسی طرح رمضان المبارک کی فضیلت پر علماء نے روشنی ڈالی۔  

اسٹیج پر تشریف فرما علماء کرام و ذمہ داران میں مولانا بہاء الدین صاحب ندوی ، مولانا رضوان صاحب ندوی ، مولانا میر حسن صاحب ندوی ، مولانا عبد الخالق صاحب ندوی اور جناب حبیب اللہ صاحب شیخ جی موجود تھے۔

جلسہ کی صدارت صدرِ جماعت جناب جعفری صاحب مقری نے کی اور نظامت کے فرائض جماعت کے سیکریٹری مولانا عبد العلیم ندوی نے انجام دیئے۔

پروگرام کی تیاری میں صدروسکریٹری سمیت مولانا جاوید صاحب اور حافظ ارشاد نے بڑی محنت کی۔

دعائیہ کلمات پر یہ پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا