English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل نور حلقہ کی جانب سے ووٹر آئی ڈی کا میگا کیمپ ، بڑی تعداد میں لوگوں نے اٹھایا فائدہ ، کل بھی جاری رہے گا کیمپ

share with us


بھٹکل04؍مارچ2024 (فکروخبرنیوز) شہر کے نورحلقہ پر مشتمل اسپورٹس سینٹروں میں نور اسپورٹس سینٹر ، الایمان اسپورٹس سینٹر ، سوپر اسٹار اسوسی ایشن ، شاہین اسپورٹس سینٹر ، الہلال اسوسی ایشن اور مون اسٹار اسپورٹس سینٹر کی جانب سے ووٹر آئی ڈی میگا کیمپ منعقد ہوا جس میں عوام کے لیے ووٹر آئی ڈی سے جڑی کئی سہولیات فراہم کی گئیں۔ کیمپ میں نئے ووٹر آئی ڈی کارڈ بنوانے ، نام اور پتہ درست کرنے کے سلسلہ میں عوام کی رہنمائی کی گئی جس کے لیے بھٹکل تحصیلدار کی جانب سے دس بی ایل او اور دو سو سوپر وائزرس موجود تھے۔

کیمپ کو مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل اور بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کی حمایت بھی حاصل رہی۔

آج صبح نو بجے سے جاری اس کیمپ سے بڑی تعداد میں لوگوں نے فائدہ اٹھایا جس کو دیکھتے ہوئے یہ کیمپ کل بھی جاری رہے گا۔

عوام الناس سے فائدہ اٹھانےکی گذارش کی گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا