English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل : غوثیہ اسٹریٹ ڈرینیج سسٹم سے اوپری پائپ لائن جوڑے جانے کے معاملہ پر جائزہ کمیٹی تشکیل ، ایک ہفتہ میں پیش کرے گی رپورٹ

share with us

بھٹکل 3؍ مارچ 2024 (فکروخبرنیوز) شہر کے اوپری علاقے کی ڈرینیج پائب لائن کو غوثیہ اسٹریٹ میں واقع ویٹ ویل سے جوڑے جانے کے معاملہ میں اسسٹنٹ کمشنرنے ایک جائزہ کمیٹی تشکیل دی ہے۔

آج اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں منعقدہ میٹنگ میں آئی آر بی کے افسران نے بتایا کہ سابقہ میونسپل چیف آفیسر اور انجینئر کے علم میں لانے کے بعد ہی موجودہ پائپ لائن کو جوڑنے کا کام کیا گیا ہے۔ رنگین کٹہ سے ڈرینیج پائٹ لائن کا رخ نشیبی علاقہ کی طرف موڑدیا گیا ہے اور اس کے لیے ویٹ ویل بھی تعمیر کیے جاچکے ہیں ، اب دوبارہ اس میں تبدیلی ممکن نہیں ہے۔

جائزہ کمیٹی ایک ہفتہ کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی اور اس کے بعد اگلے فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ شہر کے غوثیہ اسٹریٹ میں واقع ڈرینیج سسٹم فیل ہونے کی وجہ سے اس کا گندہ ندی میں چھوڑا جارہا ہے جس کی وجہ سے یہاں کے کنویں خراب ہوگئے ہیں۔ اس سے قبل اوپری علاقہ کے ڈرینیج کو وینکٹاپور میں موجود ویٹ ویل سے جوڑا گیا تھا لیکن آئی آر بی نے اب دوبارہ اس کا کنکشن غوثیہ اسٹریٹ میں واقع ڈرینیج سسٹم سے جوڑ دیا ہے جس کے خلاف کاؤنسلرس نے احتجاج کرتے ہوئے شمس الدین سرکل کے قریب جاری کام پر روک لگادی ہے۔

یاد رہے کہ کل بھی ندی کی صفائی کے سلسلہ میں ایک عوامی احتجاج منعقد کیا گیا تھا اور اسسٹنٹ کمشنر کو میمورنڈم بھی پیش کیا گیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا