English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایس ایس سی گنگولی کی جانب سے استقبالِ رمضان اور خدمتِ خلق کے عنوان پر منعقد ہوا عوامی اجلاس ، تعلقہ سطح کے مکاتب کے درمیان ترانہ مسابقہ ، ننھے منے بچوں نے پیش کیا دلچسپ پروگرام

share with us

گنگولی : 02 مارچ 2024 (فکرو خبر نیوز) سوشیل سرویس اینڈ چارٹیبل ایسوسی ایشن کی جانب سے استقبال رمضان و خدمت خلق اور تعلقہ سطح پر مسابقہ نظم و ترانہ کے عنوان پر ونٹی گراؤنڈ ، جامعہ محلہ گنگولی میں ایک جلسہ عام منعقد کیا گیا۔

پروگرام میں مدارس اور مکاتب کے طلبہ و طالبات کے درمیان نظم و ترانہ مسابقہ ہو، اس کے ساتھ ساتھ اس میں ننھے منے بچوں نے بہترین پروگرام بھی پیش کیا۔

مہمانِ خصوصی کے طور شرکت کرنے والے قاضی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل اور استاد حدیث جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا خواجہ معین الدین ندوی مدنی نے ادراہ کی خدمات پر ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ خدمت خلق کا کام ایک دوسرے کو جوڑنے والا کام ہے۔ مولانا نے کہا کہ موجود حالات میں دشمن نفرت پھیلارہا ہے اور مسلمان کی شان یہ ہے کہ وہ  محبتوں کو پھیلانے والا ہوتا ہے، لہذا زمانہ کا تقاضہ یہ ہے کہ خدمت خلق کے ذریعے ہم دشمنوں کا دل جیت لیں۔ مولانا نے استقبال رمضان کے عنوان پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان میں عمومی مغفرت کا اعلان ہوتا ہے لیکن آپس میں دشمنی رکھنے والے اس سے محروم ہو جاتے ہیں۔ ہم رمضان کے استقبال کے طور پر ہم آپسی دشمنیوں کو ختم کا اعلان کریں۔ مولانا نے موجودہ حالات کے تناظر میں کہا کہ اس رمضان المبارک میں دعاؤوں کا اہتمام کریں اور پورے عالم اسلام کے لیے دعائیں کریں۔

قاضی محکمہ شرعیہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ضلع اڈپی و ناظم جامعہ ضیاء العلوم کنڈلور مولانا عبیداللہ ندوی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ رمضان کا استقبال اسی طرح کیا جائے جس طرح اس عظمت والے مہینے کا استقبال کیا جانا چاہیے۔ آج ہمارا وقت کھانے پینے اور دیگر کاموں میں خرچ ہو رہا ہے جس پر ہمیں غور کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خرچ کرنے میں مسلمان اتنے پیچھے جاچکا ہے کہ اب وہ زکات بھی بغیر حساب لگائے نکال رہا ہے اور کچھ رقم خرچ کرکے سمجھ رہا ہے کہ میں نے زکات نکال دی ، ہمیں سمجھ لینا چاہیے کہ کچھ رقم نکالنے سے زکات ادا نہیں ہوتی۔ مولانا نے علاقے کے ہر گھر کا سروے کرنے اور ہر ایک اعتبار سے اپنی خدمت کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے اس کام کو آگے بڑھانے پر زور دیا۔

مہمانوں کا استقبال اور ایس ایس سی کا تعارف ادارہ کے صدر مولانا عبدالکریم ندوی نے پیش کیا۔

ترانہ و نظم مسابقہ کے نتائج کچھ اس طرح رہے۔

اول : مکتب رحمانیہ ، رحمانیہ محلہ ، گنگولی

دوم : مدرسہ نور الاسلام بسرور

سوم : مدرسہ نور العلوم ناخدا محلہ

چہارم : مدسہ ہادی الاطفال کنڈلور

پنجم : مدرسہ دارالفلاح بابا شاہ محلہ ، گنگولی

نظامت کے فرائض جناب اسامہ قاضی اور مولانا عبد الکریم ندوی نے انجام دیئے۔

کوئز مسابقہ میں ممتاز مساہمین کا اعلان کیا گیا اور ان کے درمیان انعامات تقسیم کیے۔ اسی طرح لکی ڈرا اور ترانہ مسابقہ کے تمام مساہمین، ساتھ ہی ساتھ پروگرام میں شریک تمام طلبہ و طالبات کے درمیان بھی انعامات تقسیم کیے گئے۔

رات دیر گئے پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا