English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل : سرابی ندی کی صفائی کے پرزور مطالبہ کے ساتھ عوامی احتجاج، ڈرینیج پمپنگ اسٹیشن دوسری جگہ منتقل کیا جائے

share with us

بھٹکل 02مارچ 2023(فکرو خبر نیوز) بھٹکل کی تاریخی حیثیت کی حامل سرابی ندی کی موجودہ حالت کو دیکھتے ہوئے حکومت اور افسران کی لاپرواہی کے خلاف آج شہر میں ایک عوامی ریلی اور احتجاج منعقد کیا گیا۔

جامع مسجد کے قریب واقع مشہور میدان برنی مٹی سے یہ ریلی نکلی اور چوک بازار  مین روڈ ، شمس الدین سرکل سے ہوتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر پہنچی۔ ریلی کے دوران مظاہرین نے سرابی ندی دم توڑ رہی ہے اور انتظامیہ سورہی ہے ، سرابی ندی کی صفائی صحت مند ماحول کے لیے ضروری ہے ، سرابی کی شان واپس لاؤ جیسے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر کے سامنے مظاہرین نے نعرے لگائے اور ندی کی صفائی کا پرزور مطالبہ کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر کو پیش کردہ میمورنڈم  امشاد مختصر نے پیش کیا جس میں لکھا گیا ہے کہ غوثیہ اسٹریٹ میں واقع انڈر ڈرینیج کا گندی پانی سرابی ندی میں چھوڑا جارہا ہے جس کی وجہ سے علاقے کے کنویں خراب ہوچکے ہیں، حال ہی میں بھٹکل میں پھیلے ڈینگو مرض کے متاثرین میں بڑی تعداد اسی ندی کے اطراف کے علاقوں کی تھی۔ انہوں نے ندی کی صفائی پر زور دیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر حنیف شباب نے کہا کہ سرابی ندی شہر کا ایک ورثہ ہے جس کی حالت اب ناقابل یقین ہے، اس کی گندگی کی وجہ سے شہر کے کئی کنویں بھی متاثر ہوئے ہیں، یہ ندی کبھی شہر کی لائف لائن تھی، اگر ایک مہینے میں اس کو صاف نہیں کیا گیا تو اس کے خلاف سخت احتجاج کیا جائے گا۔ 

مجلس اصلاح و تنظیم کے صدر جناب عنایت اللہ شاہ بندری نے ندی کے مسائل جلد حل کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ انتظامیہ نے اس طرف توجہ نہیں دی تو تمام طبقات کو ساتھ لے کر احتجاج کیا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ اس ندی سے جڑے مسائل کے حل کے لیے ایک سمیتی تشکیل دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ شہر کے اس علاقے کے مختلف اسپورٹس سینٹر نے بھی اس ندی کے مسائل حل کا بیڑہ اٹھایا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا