English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل اہم شاہراہ کا ادھورا کام، عوام کو درپیش مسائل کے ساتھ ذمہ داران نے کی اسسٹنٹ کمشنر سے ملاقات ، شیرور ٹول ناکہ بند کرنے کا دیا انتباہ

share with us

بھٹکل29؍فروری2024: (فکروخبرنیوز) اہم شاہراہ کے توسیعی مرحلہ کا کام تکمیل کو نہ پہنچنے سے عوام کو درپیش مسائل اور جلد از جلد کام کی تکمیل کا مطالبہ لے کر بھٹکل تعلقہ ناگریکا ہتارکشھنا سمیتی نے آج بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر سے ملاقات کی اور متنبہ کیا کہ اگر پندرہ دنوں کے اندر کام شروع نہیں کیا گیا ہے شیرور ٹول ناکہ بند کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

وفد میں شامل افراد نے اسسٹنٹ کمشنر کو مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ موڈ بھٹکل کراس پر ایک روڈ ہونے کی وجہ سے سڑک حادثات پیش آرہے ہیں اور لوگوں کی جانیں بھی جارہی ہیں اس کے لیے ریاستی حکومت ذمہ داری ہے۔

یوجی ڈی کام کے سلسلہ میں وفد نے اسسٹنٹ کمشنر کو بتایا کہ اہم شاہراہ والے غیر سائنٹفک طور پر کام کررہے ہیں، جس انداز سے کام کررہے ہیں اس سے محسوس ہورہا ہے کہ بارش میں پانی نکاسی ایک بڑا مسئلہ بن جائے گا۔ اسی طرح فلائی اوور اور دیگر چیزوں کے متعلق بھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے اورعوام کو اندھیرے میں رکھا جارہا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے مسائل سننے کے بعد یقین دہانی کرائی کہ ایک ہفتہ کے اندر نیشنل ہائے وے تھاریٹی اور آئی آبی کے ذمہ داران کے ساتھ  ایک میٹنگ رکھی جائے گی جس میں آپ کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

اس موقع پر سمیتی کے صدر ستیش نائک ، سکریٹری عمران لنکا ، ایس ایم نائک ، عنایت اللہ شاہ بندری ، راجیش نائک ، ربیع رکن الدین ، کے ایم اشفاق اور اقبال سہیل وغیرہ موجود تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا