English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہم جمہوریت کو اس طرح قتل نہیں ہونے دیں گے : چندی گڑھ میئر الیکشن ہنگامہ پر سپریم کورٹ برہم

share with us

چنڈی گڑھ میئر انتخابات میں بیلٹ پیپرز کی مبینہ خرابی سے پریشان سپریم کورٹ نے پیر کو کہا کہ یہ جمہوریت کا مذاق ہے اور حکم دیا کہ بیلٹ اور انتخابی کارروائی کا ویڈیو محفوظ رکھا جائے۔ واضح رہے کہ عام آدمی پارٹی (آپ) کے ایک کونسلر کی طرف سے انتخابات میں ’’غلط طریقے‘‘ سے کام کرنے کا الزام لگانے والی درخواست کا نوٹس لیتے ہوئے، عدالت نے چنڈی گڑھ کے حکام بشمول شہری ادارہ کو نوٹس جاری کیا۔
چیف جسٹس ڈی وائی چندر چڈ، جسٹس جے بی پاردی والا اور منوج مشرا کی بنچ نے انتخابی کارروائی کا ویڈیو دیکھنے کے بعد ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ پہلی ہی نظر میں یہ واضح ہوگیا کہ ریٹرننگ افسر بیلٹ پیپرز کو  خراب کر رہا تھا۔
سی جے آئی نے کہا کہ ’’یہ جمہوریت کا مذاق ہے۔ جو کچھ ہوا ہے اس سے ہم خوفزدہ ہیں۔ ہم جمہوریت کا اس طرح قتل نہیں ہونے دیں گے۔‘‘بنچ نے حکم دیا کہ بیلٹ پیپرز اور کارروائی کا ویڈیو ریکارڈنگ کو محفوظ رکھا جائے۔ یاد رہے کہ آپ کونسلروں میں سے ایک نے پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے اس حکم کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں درخواست کی تھی جس نے چنڈی گڑھ میں نئے میئر کے انتخابات کیلئےپارٹی کو کوئی عبوری ریلیف دینے سے انکار کر دیا تھا۔
بی جے پی نے۳۰؍ جنوری کو چنڈی گڑھ کے میئر انتخابات میں کانگریس اور آپ اتحاد کے خلاف کلین سویپ کیا۔بی جے پی کے منوج سونکر نے میئر کے عہدے کیلئے آپ کے کلدیپ کمار کو شکست دی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا