English   /   Kannada   /   Nawayathi

انڈیا اتحاد میں کہیں کانگریس اکیلی نہ رہ جائے

share with us

کانگریس کے سینئر لیڈر جے رام رمیش نے کہا کہ کانگریس اب بھی یہ سمجھتی ہے کہ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی انڈیا اتحاد کا حصہ ہیں اوروہ ایک ساتھ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو شکست سے دودچار کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ جے رام رمیش کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ممتا بنرجی نے اس حوالے سے شبہ ظاہر کیا تھا کہ کیا کانگریس لوک سبھا انتخابات میں ۴۰؍ سیٹیں بھی حاصل کر پائے گی۔ رمیش، نے راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا کے دوران کہا کہ ہم اب بھی یہ سمجھتے ہیں کہ ممتا بنرجی انڈیا اتحاد کا حصہ ہیں۔ ان کی اولین ترجیح بھی بی جے پی کو لوک سبھا انتخابات میں شکست دینا ہے اورہماری بھی۔ بہتر یہ ہے کہ ہم بی جے پی کو ہرانے کیلئے ایک ساتھ لڑیں۔ 

ہم بنگلور، پٹنہ اور ممبئی میں ایک ساتھ تھےلیکن درمیان میں کچھ معاملات درپیش آگئے۔ پہلے شیوسینا ٹوٹ گئی ۔ اس کے بعد نتیش کمار نے ’’پلٹی ‘‘ ماری ۔ اب ممتا بنرجی اس طرح کے ردعمل کا اظہار کر رہی ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ یہ مقامی سطح کے انتخابات نہیں ہیں۔ خیال رہے کہ ممتا بنرجی نے کولکاتا میں دھرنے کے درمیان خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری یہ تجویز پیش کی کہ کانگریس ۳۰۰؍ سیٹوں پر مقابلہ کرے لیکن انہوں نے میری تجویز کو اہمیت نہیں دی۔ اب مجھے شبہ ہے کہ وہ ۳۰۰؍ سیٹوں پر الیکشن لڑتے ہیںتو وہ ۴۰؍ سیٹیں بھی حاصل کر پائیں گے یا نہیں۔خیال رہے کہ ممتا بنرجی نے بی جے پی مرکزی حکومت کو الٹی میٹم جاری کیا تھا کہ اگر انہوں نے یکم فروری تک مغربی بنگال کے فنڈز پاس نہیں کئےتو وہ دھرنے پر بیٹھ جائیں گی۔ قبل ازیں ممتا بنرجی نے اعلان کیا تھا کہ وہ مغربی بنگال میں تنہا لوک سبھا انتخابات لڑیں گی اور ٹی ایم سی ریاست میں بی جےپی کو شکست دینے کیلئے کافی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا