English   /   Kannada   /   Nawayathi

انڈیا اتحاد کی جیت تک آرام سے نہیں بیٹھنا، وزیر اعلیٰ تمل ناڈو اسٹالن کا پارٹی کارکنان کو پیغام

share with us

چنئی: سرمایہ کاری حاصل کرنے کے لیے اسپین کا دورہ کر رہے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے اپنی پارٹی ’ڈی ایم کے‘ کے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ سخت محنت کریں اور آئندہ لوک سبھا انتخابات میں تمل ناڈو کی تمام 39 سیٹوں اور پڈوچیری میں ایک سیٹ پر انڈین نیشنل ڈیولپمنٹ انکلوسیو الائنس (انڈیا) کی جیت کو یقینی بنائیں۔

ڈی ایم کے کے نظریہ ساز اور تامل ناڈو کے آنجہانی وزیر اعلیٰ سی این انادورائی کی برسی کے موقع پر ہفتہ کو کارکنوں کے نام ایک خط میں اسٹالن، جو ڈی ایم کے کے صدر بھی ہیں، نے کارکنوں سے کہا کہ وہ اس وقت تک آرام سے نہ بیٹھیں جب تک کہ انڈیا بلاک تمل ناڈو اور پڈوچیری میں تمام سیٹیں نہیں جیت لیتا۔

انادورائی کا ڈی ایم کے کارکنوں سے جذباتی تعلق ہے، کیونکہ وہ تمل ناڈو میں دراوڑ پارٹی کے پہلے وزیر اعلیٰ تھے۔ اسٹالن نے خط میں کہا، ’’جائیں اور لوگوں کو ڈی ایم کے حکومت کی کامیابیوں کے بارے میں بتائیں اور کس طرح مرکز کی بی جے پی حکومت نے تمل ناڈو کے ساتھ دھوکہ کیا۔‘‘

انہوں نے کارکنوں کو متنبہ کیا کہ بی جے پی اور اے آئی اے ڈی ایم کے پارٹی کے خلاف پروپیگنڈہ جاری رکھیں گے اور ان سے مطالبہ کیا کہ وہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے پریشان نہ ہوں۔ اسٹالن نے کہا کہ ہم اپنے فیلڈ ورک کے ذریعے ثابت کریں کہ ہم کسی چیز سے نہیں ڈرتے۔

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ مرکزی عبوری بجٹ میں تمل ناڈو اور دیگر کئی ریاستوں کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی یقین ظاہر کیا کہ مرکز میں اگلی حکومت انڈیا بلاک کی بنے گی اور ریاستوں کی خودمختاری کا تحفظ کیا جائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا