English   /   Kannada   /   Nawayathi

روزگار کے لئے جنگ زدہ اسرائیل جانے کے لئے ہندوستان میں لگی ہوڑ ، پرینکاگاندھی بولی ۲ کروڑ نوکریوں کا وعدہ صرف جملہ

share with us

پرینکا گاندھی نے آج مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پانچ کھرب ڈالر کی معیشت اور مودی کی گارنٹی جملے کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔ ملک میں اصل مسائل مہنگائی اور بے روزگاری ہیں۔ پرینکا گاندھی نے اپنے ایکس پوسٹ میں ایک ویڈیو شیئرکیا ہے جس میں لوگوں کو اسرائیل بھیجنے کیلئے بھرتی مہم کیلئے قطار میں کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔ پرینکا گاندھی نے لکھا کہ جہاں بھی جنگ جیسی صورتحال ہو گی تو ہمارا پہلا مقصد ہو گا کہ ہم وہاں سے اپنے شہریوں کو بحفاظت نکالنے اور اپنے ملک واپس لانے کی کوشش کریں لیکن آج بے روزگاری اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ حکومت اپنے نوجوانوں کی حفاظت کرنے کی کوشش نہیں کر رہی ہے جو جنگ زدہ اسرائیل جانے کا رسک لے رہے ہیں۔ یہ چیزیں واضح کرتی ہیں کہ انتخابات کے دوران ۵؍ کھرب ڈالر کی معیشت اور سالانہ ۲؍ کروڑوں کی ملازمت دینے کی مودی کی گارنٹی صرف جملہ ہے اور کچھ بھی نہیں۔
انہوں نے مودی حکومت پر سوال قائم کیا کہ کیوں ان نوجوانوں کو اپنے ہی ملک میں ملازمت نہیں ملتی؟ کیا یہ نوجوان جو ۲؍ دن سے قطار میں کھڑے ہوئے ہیں اس ملک کے بچے نہیں ہیںجو ہم انہیں جنگ زدہ اسرائیل بھیجنے کیلئے تیار ہو گئے ہیں؟حکومت کا ان سب میں کیا رول ہے؟ کن بنیادوں پر حکومت ہند نے اسرائیل کو اجازت دی ہے کہ وہ ہندوستان کے نوجوانوںکی قربانی مانگے؟
ہمارےان نوجوانوں کی زندگی اور ان کی جائیداد کی حفاظت کی ذمہ داری کس نے سنبھالی ہے؟ خدانخواستہ اگر کوئی حادثہ درپیش آجائے تو کون ان سب کا ذمہ دار ہوگا؟
انہوں نے بے روزگاری اور مہنگائی کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ملک میں آج سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری اور مہنگائی ہےاور بی جے پی حکومت کے پاس اس کا کوئی بھی حل نہیں ہے۔ملک کے نوجوان اب یہ سمجھ گئے ہیں۔خیال رہے کہ پیر کو کانگریس نے بی جے پی حکومت کو ہریانہ اور اترپردیش میں اسرائیل میں ملازمت کیلئے قطار میں کھڑے نوجوانوں کے تعلق سے تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ملک میں بے روزگاری جیسے حالات کا نتیجہ ہے۔کانگریس نے مودی حکومت کے معیشت کے دعوؤں پر بھی تنقید کی تھی اور بے روزگاری اور مہنگائی جیسے مسائل کو اجاگر کیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا