English   /   Kannada   /   Nawayathi

پی ایف ائی کے ۱۵ کارکنوں کو سنائی گئی سزائے موت

share with us

الاپوزا: بی جے پی لیڈر رنجیت سری نواسن کے قتل کیس میں تمام مجرمین کو سزائے موت سنائی گئی۔ ایڈیشنل کورٹ کی جج وی جی سری دیوی نے تمام 15 مجرمین کو پھانسی کی سزا سنائی۔ فیصلے میں عدالت نے واضح کیا کہ مجرمین رحم کے مستحق نہیں ہیں۔ رنجیت کی ماں، بیوی اور بچے فیصلہ سننے کے لیے عدالت پہنچے۔ استغاثہ اور دفاع کے تفصیلی دلائل سننے کے بعد سزا سنائی گئی۔

استغاثہ نے مطالبہ کیا کہ ماں، بیوی اور بیٹی کے سامنے ایک شخص کا بہیمانہ قتل خطرناک جرم ہے اور مجرمین سزائے موت کے مستحق ہیں۔ مجرمین کالعدم تنظیم پی ایف آئی کے رکن ہیں۔ استغاثہ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ یہ مجرمین اگر رہا ہوتے ہیں تو ان سے ملک کو خطرہ لاحق ہے۔

عدالت نے پہلے تمام 15 پاپولر فرنٹ اور ایس ڈی پی آئی کارکنوں کو قصوروار پایا تھا۔ سزا سنائے جانے کے موقع پر عدالت کے احاطے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ پولیس نے چنگنور اور کیام کلم ڈی وائی ایس پیز کی قیادت میں عدالت میں سیکورٹی فراہم کی تھی۔ الپپوزا ڈی وائی ایس پی این آر جے راج نے اس معاملے میں تفتیش مکمل کی اور چارج شیٹ پیش کی۔ استغاثہ نے 156 گواہوں پر جرح کی۔

تقریباً ایک ہزار دستاویزات اور سو کے قریب ثبوت پیش کیے گئے۔ اس کے ساتھ ساتھ سائنسی شواہد بشمول فنگر پرنٹس، سی سی ٹی وی فوٹیج اور گوگل میپس کی مدد سے تیار کیے گئے روٹ میپس مجرمین کے خلاف اہم تھے۔ 19 دسمبر 2021 کو بی جے پی او بی سی مورچہ کے ریاستی سکریٹری رنجیت سری نواسن کو قتل کر دیا گیا تھا۔

رنجیت کو ویلکنار میں اس کے اپنے گھر پر اس وقت قتل کر دیا گیا جب وہ صبح کی سیر پر جانے والا تھا۔ملزمان نے رنجیت کو اس کی ماں، بیوی اور بیٹی کے سامنے بے دردی سے مار ڈالا تھا۔

رنجیت سری نواسن ، جو بی جے پی کے او بی سی مورچا ریاستی سیکریٹری تھے، کو ۱۹؍ دسمبر ۲۰۲۱ء کو مبینہ طور پر پی ایف آئی اور ایس ڈی پی آئی سے متعلقہ افراد نے قتل کیا تھا۔بی جے پی کے اس لیڈر کے قتل کا واقعہ سوشل ڈیموکریٹیک پارٹی کے ریاستی سیکریٹری کے ایس شان کے مبینہ طور پر بی جے پی اور آر ایس ایس کے کارکنان کےذریعے قتل کرنے کے بعد پیش آیا تھا۔ ان کا قتل ۱۸؍ دسمبر کی رات کو کیا گیا تھا جب وہ الاپوژااپنے گھر لوٹ رہے تھے۔
شان قتل معاملے کے تمام ملزمین کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا اور استغاثہ نے اس کی مخالفت بھی نہیں کی تھی۔جس طرح سری نواسن قتل معاملے میں سخت گیر جیسے ، یو اے پی اے کی دھارا لگائی گئی اسی طرح شان قتل کے معاملے میں اس طرح کی کوئی دھارا نہیں لگائی گئی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا