English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیا اگلے 7 دنوں کے اندر ملک میں سی اےاے نافذ ہوگا !

share with us

مرکزی وزیر شانتنو ٹھاکر نے دعویٰ کیا ہے کہ شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) اگلے ۷؍دنوں میں پورے ملک میں نافذ کیا جائے گا۔ اتوار کو مغربی بنگال کے ۲۴؍ پرگنہ میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے، بنگاؤں سے بی جے پی کے لوک سبھا رکن شانتنو ٹھاکر نے کہا کہ ’’ایودھیا میں رام مندر کا افتتاح ہو چکا ہے اور اگلے سات دنوں کے اندرملک بھر میں سی اے اے کو نافذ کر دیا جائے گا۔یہ میری گارنٹی ہے۔ صرف مغربی بنگا ل ہی  نہیں بلکہ ایک ہفتے کے اندر ہندوستان کی ہر ریاست میں سی اے اے نافذ ہو جائے گا۔‘‘
واضح رہے کہ نریندر مودی حکومت کے ذریعہ لائے گئے متنازعہ سی اے اے قانون کے تحت غیر مسلم تارکین وطن جن میں ہندو، سکھ، جین، بدھ، پارسی اور عیسائیوں شامل ہیں کو ہندوستانی شہریت دینا ہے جو ۳۱؍ دسمبر ۲۰۱۴ء سے پہلے بنگلہ دیش، پاکستان اور افغانستان سے ہندوستان آئے تھے۔
اس بیان پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ٹی ایم سی کے ترجمان کنال گھوش نے کہاکہ ’’ہماری پارٹی کی سربراہ اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے واضح طور پر کہا ہے کہ مغربی بنگال میں سی اے اے نافذ نہیں کیا جائے گا۔ بی جے پی لیڈر لوک سبھا انتخابات سے پہلے اس طرح کے جھوٹے وعدے کرکے سیاسی چال بازی کی کوشش کر رہے ہیں۔‘‘
واضح رہے کہ دسمبر ۲۰۱۹ ء میں پارلیمنٹ اور صدارتی منظوری ملنے پراس متنازعہ قانون کے خلاف ملک بھر میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے تھے۔ گزشتہ سال ۲۷؍دسمبر کو مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا تھا کہ کوئی بھی شہریت ترمیم قانون (سی اے اے) کے نفاذ کو نہیں روک سکتا کیونکہ یہ زمینی قانون ہے اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر اس معاملے پر لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا