English   /   Kannada   /   Nawayathi

راہل گاندھی سے اتنے خوفزدہ کیوں ہیں آسام کے وزیراعلی !

share with us

گوہاٹی پولیس کے راہل گاندھی اور دیگر لیڈران کے خلاف مبینہ طورپر ہجوم کو اشتعال انگیز کرنے کے خلاف کیس درج کرنے کے بعد راہل گاندھی نے آج بی جے پی کے اقتدار والی ریاستی حکومت کو بےباکی سے کہا کہ وہ جتنے کیس چاہے درج کر لیں وہ ڈرنے والے نہیں ہیں۔ راہل نے بھارت جوڑو نیائے یاترا کے ۷؍ ویں دن برپیٹاضلع میں عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریسی لیڈر نے آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا شرما پر تنقید کی اور انہیں ملک کا سب سے زیادہ ’’بدعنوان وزیر اعلیٰ ‘‘قرار دیا۔ 
انہوں نے ہیمنت بسوا شرما کے تعلق سے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ انہیں کیسے یہ خیال آیا کہ وہ کیس درج کر کے مجھے خوفزدہ کر سکتے ہیں۔ آپ کو جتنے کیس درج کرنے ہیں کر لیجئے۔ مزید ۲۵؍ معاملات میرے خلاف درج کر لیجئے۔ پھر بھی میں خوفزدہ نہیں ہونے والا۔ بی جے پی اور آر ایس ایس مجھے خوفزدہ کرنا چاہتے ہیں لیکن میں خوفزدہ نہیں ہونے والا۔ 
خیال رہے کہ آسام پولیس نے منگل کو راہل گاندھی اور دیگرلیڈران کے خلاف کیس درج کیا تھا۔ انہیں گوہاٹی میں داخل ہونے کی اجازت بھی نہیں دی گئی تھی۔ راہل نے پی ایم مودی کے حوالے سے کہا کہ میں نے نریندر مودی کے خاص دوست گوتم اڈانی کے خلاف تقریر کی اور میرے خلاف کیس درج کر لیا گیا۔ اسکے بعد مجھے پارلیمنٹ سے باہر نکال دیا گیااور مجھ سے اپنی سرکاری رہائش گاہ بھی چھین لی گئی۔ میں نے انہیں خود سرکاری رہائش گاہ کی چاپی دی۔ مجھے یہ سب نہیں چاہئے۔ میرا گھر ملک کے ہر شہری کےدل میں ہے۔ میں ان کے دل میں بستا ہوں۔ میرے پاس آسام ، ادیشہ ، اتر پردیش اور دیگر ریاستوں میں لاکھوںگھر ہیں۔ انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ آسام میں بدعنوانی کی سیریس چل رہی ہے اور آسام کے وزیر اعلیٰ ملک کے سب سے زیادہ بد عنوان وزیر اعلیٰ ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا