English   /   Kannada   /   Nawayathi

کولکاتہ میں ممتا بنرجی کی مذہبی ہم آہنگی ریلی

share with us

ممتا بنرجی نے  کلکتہ میں اپنی ہم آہنگی کی ریلی کا آغاز کیا ہے۔ ان کے ساتھ پارٹی کے لیڈر ابھیشیک بنرجی ، دیگر لیڈران اور ایم ایل ایز بھی ہیں۔ مذہبی برادری کے لیڈران نے بھی ممتا کی ریلی میں حصہ لیا ہے۔ ممتا بنرجی پارک سرکس میدان پہنچنے سے پہلے چرچ، مسجد اور مندر کا دورہ کریں گی۔ خیال رہے کہ انہوں نے کالی گھٹ مندر میں مذہبی رسومات اداکرنے کے بعد ریلی شروع کی ہے۔ خیال رہے کہ رام مندر کے افتتاحی تقریب کو مدنظر رکھتے ہوئے مغربی بنگال میں سیکوریٹی سخت کردی گئی تھی۔ پولیس کمشنر ونیت گوپال نے کہا تھا کہ تمام انتظامات کر دیئے گئے ہیں۔ سب کچھ ٹھیک ہے۔ کسی بھی قسم کے کوئی مسئلے کی گنجائش نہیں ہے۔واضح رہے کہ ممتا بنرجی نے رام مندر کے افتتاحی تقریب کے موقع پر کلکتہ میں ہم آہنگی ریلی نکالنے کا اعلان پہلے ہی کردیاتھا۔بی جے پی نے ان کی ریلی کو لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش قرار دیا تھا۔ بی جے پی کا کہنا تھا کہ ریلی کا رام مندر کی افتتاحی تقریب سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ یاد رہے کہ ممتا بنرجی نے بھی افتتاحی تقریب میں شریک ہونے سے انکارکر دیاتھا ۔ ان کے علاوہ کانگریس کے کئی لیڈران نے بھی ریلی میں شرکت سے انکار کیا تھا اور اسے بی جے پی کا ووٹ حاصل کرنے کیلئے سیاسی پروجیکٹ قرار دیاتھا۔ ڈی ایم کے کے لیڈر ادھے ندھی اسٹالن نے کہا تھا کہ ہمیں رام مندر کی تعمیر سے کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن مسجد کومنہدم کر کے جو مندر تعمیر کی گئی ہے ہم اس کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا