English   /   Kannada   /   Nawayathi

بی جے پی ملک کو ذات، عقیدہ اور مذہب کے نام پر تقسیم کر رہی ہے: راہل گاندھی

share with us

راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا آج اروناچل پردیش میں داخل ہوئی۔ عوام سے خطاب میں راہل گاندھی نے بی جے پی پر ذات، عقیدے اورمذہب کے نام پر ملک کو تقسیم کرنے کا الزام عائد کیا۔ دویمکھ میں رہائش پذیر عوام سے خطاب کرئے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی پر عوام کو مذہب اور زبان کی بنیاد پر آپس میں لڑنے کیلئے اکسا رہی ہے۔بی جے پی محض چند تاجروں کیلئے کام کر رہی ہے نہ کہ عوام کیلئے جو بہت متاثر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’کانگریس عوام کو متحد کرنے اور ان کی فلاح کیلئے کام کرتی ہے۔‘‘ خیال رہے کہ اس دوران راہل گاندھی اپنی گاڑی کی ’’سن روف‘‘ سے خطاب کررہے تھے۔ 
کانگریس لیڈر نے کہا کہ شمال مشرقی علاقوں کے عوام کی تکالیف کو اجاگر کرنے کے مقصد سے ۶۷۱۳؍ کلو میٹر طویل بھارت جوڑو نیائے یاترا کا آغاز ۱۴؍ جنوری کو منی پور سے ہوا ہے جو ۲۰؍ مارچ کو ممبئی میں اختتام پذیر ہو گی۔ 
راہل نے کہا کہ ہم نے اروناچل پر دیش کو ریاست کا درجہ عطا کیا اور ہم ہمیشہ غریب عوام کے مسائل اٹھانے، نوجوانوں، خواتین اور معاشرےکے کمزور طبقہ کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے بڑے پیمانے پر پھیلی بیروزگاری پر بھی بی جے پی سے سوال قائم کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے اقتدار میں نہ حکومت عوام کی شکایت سننے کو تیا ر ہے اور نہ ہی میڈیا ان کے مسائل اٹھاتا ہے۔ یاترا کے دوران میں صبح سے شام کئی گھنٹہ چلتا ہوں اور کئی مقامات پر عوام کا درد اور ان کی شکایت سننے کیلئے ٹھہر جاتا ہوں۔
خطاب سے قبل راہل گاندھی کا اروناچل پردیش کے کانگریس کمیٹی (اے پی سی سی )کے صدرنابام ٹوکی کے ذریعےپاپوم پارے ضلع میں گومٹو چیک گیٹ پر خیر مقدم کیا گیا جہاں جھنڈا حوالے کرنے کی تقریب منعقد کی گئی۔ جھنڈا حوالے کرنے کی تقریب کا انعقاد ٹوکی اور آسام پردیش کانگریس پردیش کمیٹی کے صدر بھوپین بوراہ کے درمیان دونوں جانب کے سینئر لیڈروں کی موجودگی میں ہوا۔ سر پر روایتی نیشی صافہ پہنے راہل گاندھی اپنے ہزاروں کارکنان کے ہمراہ دویمکھ گئے جہاں انہوں نے ایک عوامی جلسے سے خطاب کیا۔
پارٹی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دویمکھ سے راہل بس کے ذریعے نہار لاگن پہنچے جہاں انہوں نے پھیری والوں سے بات چیت کی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا