English   /   Kannada   /   Nawayathi

یتیموں کے نام پر چندہ اکھٹا کرنے والے جعلی چندہ خور پولس گرفت میں

share with us

جب مقامی لوگوں کو ان پر شک ہوا تو انہوں نے ملزمین جن کی شناخت سنیل ،کنن، اور سریش کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ، کو پکڑ کر تحقیقات کرنا شروع کیا ، جب ملزمین ٹھیک سے جواب نہیں دے پائے تو شبہ کرتے ہوئے مقامی افراد نے پولس کو اطلاع کردی اور پولس تحقیقات کے لئے تینوں کو گرفتا کرکے لے گئی ہے ۔ مقامی لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ رقم نہ دئے جانے کی صورت میں عوام کے ساتھ وہ برا سلوک کررہے تھے۔ پولس تحقیقات کررہی ہے ۔


بچے کو مٹھائی نہیں ملی توماں نے بنایا اُستانی کو نشانہ

کنداپور 21ستمبر (فکروخبرنیوز ) انگن واڑی بچوں کو دوپہر میں دی جانے والی مٹھائی (اسویٹس) دینے میں لاپرواہی کا الزام لگاتے ہوئے ایک اُستانی کو والدین کی جانب سے نازیبا جملے کسنے کے بعد زدوکوب کئے جانے کی واردات منظر عام پر آئی ہے ۔اطلاع کے مطابق یہ واردات کنداپور تعلقہ کے کالتوڑو نامی دیہات میں موجود انگن واڑی اسکول میں جمعہ کے روز پیش آئی ہے۔ حملہ آور جلاجاکشی شیڈتی اور دیپکا شیٹی جو اسی دیہات کے مقیم ہیں جمعہ کے روز انگن واڑی اسکول میں گھس کر سچترا شیٹی نامی ٹیچر پر حملہ کردیا ور الزام لگایا کہ مٹھائی باٹنے کے دوران وہ ہمیشہ ان کے بچوں کو نظر انداز کردیتی ہے ۔انگن واڑی کی ملازمہ بچ بچاؤ کرتے ہوئے اُستانی کو بچالیا ، مگر وہ اب کنداپور کے اسپتال میں زیرِ علاج ہے ،۔ اس حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کنداپور تعلقہ کے انگن واڑی کارکنان کی تنظیم کی صدر فلومنا فرنانڈیس نے بیندور پولس تھانے پہنچ کر شکایت درج کرانے کے علاوہ اُستانیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا