English   /   Kannada   /   Nawayathi

حجاب معاملہ : حکم جاری کرنے میں پس وپیش میں کیوں سی ایم سدارمیا : اسدالدین اویسی

share with us

حیدرآباد: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ و رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے کرناٹک کے وزیراعلی سدارامیا پر ریاست میں حجاب پر سے پابندی ہٹانے کے فیصلے میں پس وپیش کرنے پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ کرناٹک وزیراعلی سدارامیا ایک حکم جاری کرنے میں اتنا خوفزدہ کیوں ہے؟۔

اویسی نے کہا کہ کرناٹک میں پچھلے سات مہینوں سے کانگریس کی حکومت قائم ہے۔ انہیں صرف ایک حکم جاری کرنا ہے جس میں لوگوں کو جو چاہیں پہننے کی اجازت دی جائے، اور عوام کو صرف یہ کہنا ہوگا کہ تعلیمی اداروں میں کوئی لباس کوڈ نہیں ہوگا۔

اویسی نے مزید کہا کہ ہم کرناٹک کی کانگریس حکومت سے حجاب پر پابندی ہٹانے کے حکم کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اویسی نے ان مسلم تنظیموں پر بھی نکتہ چینی کی جنہوں نے اسمبلی انتخابات کے دوران کانگریس کی حمایت کی تھی اور کانگریس کو انتخابات میں ووٹ دینے کی اپیل کی تھی۔ اویسی نے کہا کہ کہاں ہیں وہ مسلم تنظیمیں جو کانگریس کی حمایت کررہی تھیں۔

واضح رہے کہ کرناٹک کے وزیراعلی سدارامیا نے ایک پروگرام کے دوران حجاب پر سے پابندی ہٹانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد کانگریس کے مختلف رہنماوں نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہے۔ وہیں دوسری جانب بی جے پی کے مختلف رہنماوں نے اس فیصلے پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس حکومت پر سخت نکتہ چینی کی تھی۔ بی جے پی کے ایک رہنما گری راج سنگھ نے کہا کہ کانگریس حکومت کرناٹک میں شریعت کا قانون نافذ کرنا چاہتی ہے۔ بی جے پی کے مختلف رہنماوں کی جانب سے سخت تنقید کے بعد سدارامیا نے یوٹرن لیتے ہوئے کہا کہ حجاب پر پابندی ہٹانے کے فیصلے پر ابھی غور کیا جارہا ہے۔ اس کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا