English   /   Kannada   /   Nawayathi

انڈیا اتحاد میں ناراضگی کی خبروں پرکھل کر بولے نتیش کمار

share with us

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے انڈیا اتحاد میں کسی بھی طرح کی ناراضگی سے صاف طور پر انکار کر دیا ہے۔ انھوں نے اپنے تازہ بیان میں کہا کہ انھیں کسی عہدہ کی خواہش نہیں، صرف چاہتے ہیں کہ سب کچھ جلدی ہو۔ نتیش کمار نے جنتا دل یو میں کسی طرح کی پھوٹ کے امکان کو بھی مسترد کر دیا۔

دراصل پٹنہ میں پیر کے روز صحافیوں نے نتیش کمار سے انڈیا اتحاد کی پارٹیوں میں ناراضگی کو لے کر سوال پوچھا، جس کے جواب میں انھوں نے کہا کہ جب میں نے پہلے ہی کہہ دیا کہ مجھے کچھ نہیں چاہیے تو ناراض ہونے کی بات ہی کہاں بنتی ہے۔ جو بات پھیلائی جا رہی ہے وہ غلط ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے واضح کیا کہ سیٹوں کی تقسیم بھی وقت پر ہو جائے گی۔ نتیش کمار نے اپنا نظریہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں نے تو صرف یہ کہا کہ ریاستوں میں جلد سیٹوں کی تقسیم کر لیجیے، سب کچھ جلدی جلدی طے کر لیجیے۔‘‘

 

بی جے پی لیڈر سشیل مودی کے ذریعہ جنتا دل یو میں پھوٹ اور صدر للن سنگھ کے ہٹائے جانے والے بیان پر جب نتیش کمار سے سوال پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ کون کیا بولتا ہے، ہم دھیان نہیں دینے جا رہے۔ آج کل کچھ لوگ جو بھی من میں آتا ہے، وہ بول دیتے ہیں، تاکہ اس کو فائدہ حاصل ہو جائے۔ لیکن اس سے کسی کو کوئی فائدہ نہیں ملنے والا ہے۔ نتیش کمار نے مزید کہا کہ ’’ہماری پارٹی میں کوئی اِدھر اُدھر نہیں ہے۔ ہماری پارٹی میں سب متحد ہے، کہیں کوئی دقت نہیں ہے۔‘‘ ساتھ ہی صحافیوں سے نتیش کمار نے کہا کہ ’’بہار میں دیکھیے کتنا کام ہو رہا ہے۔ 10 لاکھ لوگوں ملازمت دینے کی بات کہی گئی تھی، نصف ہدف کے نزدیک تو ہم لوگ پہنچ گئے ہیں۔‘‘

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا