English   /   Kannada   /   Nawayathi

سی اے اے کے نفاذ کو کوئی نہیں روک سکتا، کولکاتا سے امت شاہ کا اعلان

share with us

آج وزیر داخلہ امیت شاہ نے سی اے اے کے نفاذ کے تعلق سے کہا کہ حکومت ہند کو کوئی بھی شہری (امانڈمینٹ) ایکٹ نافذ کرنے سے نہیں روک سکتا۔ انہوں نے لوک سبھا الیکشن کیلئے پارٹی کی انتخابی مہم لانچ کرنے کیلئے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پر بدعنوانی، سیاسی تشدد کے معاملے میں تنقید کی اور لوگوں پر دباؤ ڈالا کہ وہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں ان کی حکومت کو گرا کر بی جے پی کا انتخاب کریں۔

انہوں نے ریلی میں لوگوں کو بی جے پی کی جانب راغب کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگو کے مزاج کو ظاہر کرتا ہے اور دعویٰ کیا کہ بی جے پی ریاست میں ۲۰۲۶ء میں دوبارہ اقتدار میں آئے گی۔ لوک سبھا ۲۰۲۴ء کے الیکشن میں بی جے پی کی کارکردگی ریاست کے اسمبلی انتخابات جیتنے کیلئے ایک بنیاد ثابت ہو گی۔انہوں نے سی اے اے کے نفاذ کے تعلق سے کہا کہ ممتا بنرجی سی اے اے کی مخالفت کر رہی ہیں لیکن کوئی بھی ملک میں اسے نافذ ہونے سے نہیںروک سکتا۔ اس قانون کے مطابق فائدہ حاصل کرنے والے لوگوں کے پاس کسی اور کے مقابلے میں شہریت کا سب سے زیادہ حق ہو گا۔
انہوں نے بی جے پی کے جیتنے کے تعلق سے دعویٰ کرتے ہوئے کہا میں آپ سے یہ وعدہ کرتا ہوں کہ ۲۰۲۶ء میں مغربی بنگال میں بی جے پی حکومت قائم کرے گی۔شاہ نے ممتا بنرجی کو چیلنج کرتے ہوئےکہا کہ میں ممتا بنرجی کو چیلنج کرتاہوں کہ وہ حراست میں لئےگئے لیڈران جیوتی پریا ملک ، پرتھا چٹرجی اور انوبرتا مونڈال کو پارٹی سے معطل کر دیں لیکن وہ ایسا نہیں کریں گی کیونکہ انہیں ڈر ہے کہ وہ ان کے بھتیجے کا نام نہ لے لیں۔انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ممتا بنرجی کی حمایت کے ساتھ رام مندر کی تعمیر کو روک دیا تھا لیکن مودی نے اقتدار میں آنے کے بعد اس خواب کو حقیقت میں بدل دیا ہے اور وہ ۲۲؍ جنوری کو اس مندر کا افتتاح بھی کریں گے۔امیت شاہ نے دوبارہ وزیر اعلیٰ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں بھی گجرات سے آیا ہوں لیکن میں نے کبھی وزیر اعلیٰ کے گھر سے اتنی نقدی برآمد ہوتے ہوئے نہیں دیکھی ہے۔انہوں نے مغربی بنگال میں ممتا بنرجی کی حکومت کے حوالے سے لوگوں کو تلقین کی کہ اگر آپ ۲۰۲۶ء کے اسمبلی انتخابات میںممتا بنرجی کی حکومت کو اقتدار میں آنے سے روکنا چاہتے ہیں تو۲۰۲۴ءکے لوک سبھا الیکشن میں مودی کاانتخاب کرناہوگا۔ شاہ نے ریاستی اسمبلی سے بی جے پی لیڈر شبھیندو ادھیکاری کو معطل کرنے کے حوالے سے ممتابنرجی کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ دیدی آپ کا وقت اب ختم ہو گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا