English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی اور امریکی بچے جتنے اہم فلسطینی بچے بھی اتنی ہی اہم!

share with us

واشنگٹن : 06/نومبر/2023(فکروخبر/ذرائع)امریکی سینیٹراورسابق صدارتی امیدوار برنی سینڈرز نے اسرائیلی کی غزہ پر وحشیانہ بمباری پر کہا ہے کہ فلسطینی بچے بھی اتنے ہی اہم ہیں جتنے اسرائیلی اور امریکی بچے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سینیٹر اور سابق صدارتی امیدوار برنی سینڈرز بھی صہیونی سفاکیت پر پھٹ پڑے اور اپنے پیغام میں کہا کہ فلسطینی بچے بھی اتنے ہی اہم ہیں جتنے کہ اسرائیلی اور امریکی بچے۔

برنی سینڈرز کا کہنا تھا کہ پناہ گزینوں کے کیمپوں اور ایمبولینسوں پر بمباری کرکے عورتوں اور بچوں کا قتل عام کیا گیا، یہ عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔

اس سے قبل امریکی صدر بارک اوباما نے اسرائیل کی جاری جارحیت پر کہا تھا کہ فلسطینیوں کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے وہ ناقابل برداشت ہے، غزہ میں مارے جانے والے عام شہریوں کا حماس سے کوئی تعلق نہیں، کسی نہ کسی حد تک ہم سب اس میں شریک ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 7 اکتوبر کا حملہ ہولناک تھا، ان کا کوئی جواز نہیں، اسرائیل حماس جنگ کی باریک بینی سمجھنا ضروری ہے، کسی کے ہاتھ صاف نہیں ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا