English   /   Kannada   /   Nawayathi

تل ابیب : حماس کے ساتھ زمینی جنگ میں اسرائیل کو بھاری نقصان

share with us

غزہ : 06/نومبر/2023(فکروخبر/ذرائع)حماس نے زمینی جنگ میں غزہ کی گلیاں اسرائیلی فوجیوں کا قبرستان بنادیں اور غزہ میں گھسنے والے 20 سے زائد ٹینکوں اور 24 فوجی گاڑیاں تباہ کردیں ، تل ابیب نے حماس کے ہاتھوں بھاری نقصان اٹھانے کا اعتراف کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حماس کے جانبازوں نے غزہ میں زمینی جنگ کے دوران اسرائیلی فوج کو ناکوں چنے چبوادیئے، اسرائیلی فوج پر حملوں اور ٹینکوں کو نشانہ بنانے کی نئی وڈیو جاری کردی۔

ویڈیو میں بیس سے زائد ٹینکوں،، بلڈوزر سمیت اسرائیلی فوج کی متعدد گاڑیوں کو تباہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے، تل ابیب نے حماس کے ہاتھوں بھاری نقصان اٹھانے کا اعتراف کرلیا۔

اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں کمپنی کمانڈر سمیت مزید چار فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے جبکہ ایک ہفتے کے دوران تیس اسرائیلی فوجی مارے جاچکے ہیں۔

مجاہدین نے مغربی کنارے کے شہر جنین میں بھی حماس نے اسرائیل کے فائیو اے ایچ سکسٹی فور ڈی ہیلی کاپٹر مار گرائے،

القسام بریگیڈ نے بتایا کہ غزہ میں لڑائی کے دوران 2دن میں 24اسرائیلی فوجی گاڑیاں،ٹینک تباہ کردیے، مجاہدین غزہ کےشمال مغرب اور جنوب میں اگلےمحاذوں پرلڑرہےہیں، اسنائپرزرہائشی عمارتوں اوردیگرمقامات پراسرائیلی فوجیوں کونشانہ بنا رہے ہیں۔

القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرٹیلی گرام پر بتایا ایسا لگتا ہے قابض اسرائیل کی غزہ کے خلاف مسلسل جارحیت کی وجہ سے ہم ان تک کبھی نہیں پہنچ سکیں گے۔۔ گزشتہ ماہ حماس نے بتایا تھا غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری کے دوران پچاس یرغمالی قیدی ہلاک ہوگئے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا