English   /   Kannada   /   Nawayathi

اردن نے فضا سے طبی سامان غزہ میں گرادیا !

share with us

عمّان: 06/نومبر/2023(فکروخبر/ذرائع)اردن کی فضائیہ نے رات گئے حیران قدم اٹھاتے ہوئے غزہ میں قائم اپنے فیلڈ اسپتال کے لیے فضا سے طبی سامان گرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے پیر کی صبح سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ اردن کی فضائیہ نے غزہ میں مملکت کے زیر انتظام فیلڈ اسپتال کو ’فوری طبی امداد‘ فراہم کی ہے۔

ایکس پر شاہ اردن نے کہا کہ ’’ہمارے نڈر فضائیہ کے اہلکاروں نے آدھی رات کو غزہ کے اردنی فیلڈ اسپتال کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہوائی جہاز سے سامان پھینکا۔‘‘

انھوں نے کہا غزہ کی جنگ میں زخمی ہونے والے اپنے بھائیوں اور بہنوں کی مدد کرنا ہمارا فرض ہے، ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کے لیے ہمیشہ موجود رہیں گے۔

واضح رہے کہ اردن اور اسرائیل نے غزہ کی پٹی کے ایک فیلڈ اسپتال کو فوری طبی سامان کی فراہمی پر اتفاق کیا ہے، اسرائیل کی فوج نے پیر کے روز بعد میں ایک بیان میں کہا کہ اس نے اپنے عرب پڑوسی کے ساتھ فضا سے سامان گرانے پر اتفاق کیا ہے، جس میں طبی عملے اور مریضوں کے لیے ادویات اور خوراک بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ عرب میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ اسرائیلی بمباری کی وجہ سے سامان ختم ہونے پر اردن کے فیلڈ اسپتال کے بند ہونے کا خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا