English   /   Kannada   /   Nawayathi

تل ابیب: نتن یاہو پر عوام کا غصہ عروج پر ،عوام نے کیا استعفیٰ کا مطالبہ

share with us

یروشلم: 05/نومبر/2023(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی عوام کا غصہ بڑھتا جا رہا ہے، بڑی تعداد میں لوگوں نے جمع ہو کر وزیر اعظم نیتن یاہو کے گھر کے باہر مظاہرہ کیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف عوام میں غصہ بڑھتا جا رہا ہے، ہفتے کے روز بڑی تعداد میں اسرائیلی شہریوں نے جمع ہو کر وزیر اعظم کے گھر کے باہر احتجاج کیا، جب کہ پولیس نے مظاہرین کو گھر تک پہنچنے سے روک لیا۔

یروشلم میں سیکڑوں شہریوں نے وزیر اعظم کے گھر کے باہر لگی پولیس رکاوٹیں بھی ہٹا دی تھیں، اور انھوں نے اسرائیلی جھنڈے اٹھا رکھے تھے، اور نیتن یاہو کو جیل بھیجنے کے نعرے لگا رہے تھے۔

 

روئٹرز کے مطابق ایک حالیہ سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ تین چوتھائی سے زیادہ اسرائیلی چاہتے ہیں کہ نیتن یاہو کو مستعفی ہو جانا چاہیے، اور اب وزیر اعظم کے گھر کے باہر یہ مظاہرہ کیا گیا، اس سے نیتن یاہو انتظامیہ پر بڑھتے ہوئے عوامی غصے کی نشان دہی ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ نیتن یاہو نے ابھی تک ان ناکامیوں کی ذاتی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، جس کی وجہ سے 7 اکتوبر کو حماس کے سینکڑوں مسلح افراد نے جنوبی اسرائیل میں دھاوا بول دیا تھا، جس میں 1,400 سے زیادہ افراد ہلاک اور کم از کم 240 کو یرغمال بنایا گیا۔

مظاہرین نیتن یاہو سے مطالبہ کر رہے تھے کہ یرغمالیوں کو ہر قیمت پر رہا کروایا جائے، اور انھیں گھر لایا جائے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا