English   /   Kannada   /   Nawayathi

غزہ اسرائیل جنگ : اسرائیلی وزیر کو دھمکی دینا پڑ گیا مہنگا ، جانیے مکمل معاملہ 

share with us

05/نومبر/2023(فکروخبر/ذرائع)اسرائیل کے وزیر برائے قومی ورثہ ایمچے ایلیاہو نے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ غزہ پر نیوکلیئر بم گرانا بھی ایک آپشن ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق قومی ورثہ کے وزیر کو تاحکم ثانی حکومتی اجلاسوں میں شرکت سے معطل کیا گیا ہے۔

ایمچے ایلیاہو نے ایک انٹرویو کے دوران اسرائیل کے ’کول براما‘ ریڈیو کو بتایا کہ وہ اسرائیل کی جانب سے حماس کے 7 اکتوبر کے حملوں کے جواب سے کلی طور پر مطمئن نہیں۔

حماس کے حملوں میں 1400 اسرائیلی مارے گئے تھے۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری حملوں میں اب تک 9 ہزار 488 افراد مارے گئے ہیں جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔

جب انٹرویو کرنے والے نے اسرائیلی وزیر سے پوچھا کہ ’کیا وہ غزہ پر نیوکلیئر بم گرنے کا کہہ رہے ہیں تاکہ غزہ میں رہنے والے تمام افراد مار دیے جائے۔‘

وزیر برائے قومی ورثہ نے جواب دیا کہ ’یہ بھی ایک آپشن ہے۔‘

وزیر کے انٹرویو کے فوراً بعد وزیراعظم کے آفس نے اس حوالے سے ایک بیان جاری کیا جس میں اس تبصرے کو ’حقیقت سے بعید‘ قرار دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل عزہ میں سویلین کو بچانے کی کوشش کر رہا ہے۔

اسرائیلی وزیر نے تنقید کے بعد ٹوئٹر (ایکس) پر وضاحت کی کہ انہوں نے نیوکلیئر بم استعمال کرنے کا بیان بطورہ استعارہ استعمال کیا تھا۔

خیال رہے اسرائیل نے کبھی بھی باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کہا ہے کہ ان کے پاس ایٹیمی ہتھیار موجود ہے۔

اسرائیلی وزیر کی غزہ پر ایٹمی حملے کی دھمکی پر سعودی عرب نے شدید مذمت کی ہے۔

سعودی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ ظاہر ہوتا ہےاسرائیلی حکومت میں انتہاپسندی اور بربریت کس حد تک گھس گئی ہے۔

وزیرخارجہ کے مطابق اسرائیلی وزیر کو برطرف نہیں کیا گیا صرف رکنیت منسوخ کی گئی اسرائیلی حکومت کا اقدام انسانی، قانونی معیارات کیلئے نفرت کی انتہا ظاہر کرتا ہے۔

اسرائیلی وزیر ثقافت امور امیچائی الیاہوں نے غزہ پر ایٹم بم گرانے کی دھمکی دی ہے، اسرائیلی وزیر نے کہا کہ ہوسکتا ہے غزہ خالی کرانے کیلئے ایٹم بم گرادیں گے۔

اسرائیلی وزیر نے کہا کہ فلسطینی عفریت ہیں، آئرلینڈ یا صحراؤں میں چلے جائیں، حماس ہوں یا فلسطینی، زمین پر قبول نہیں کر سکتے۔

اسرائیلی وزیر کے اس بیان نے دنیا بھر میں ہنگامہ برپا کر رکھا ہے جس کے بعد اسرائیلی اپوزیشن نے وزیر کو کابینہ سے نکالنے کا مطالبہ کیا۔

بتادیں یورو- میڈیٹیرینین آبزرویٹری نے کچھ دن پہلے کہا تھا کہ غزہ پٹی پر 6000 سے زیادہ بم گرائے جا چکے ہیں۔ یہ بم ایک ایٹم بم کے ایک چوتھائی کے برابر ہیں۔جو شاید اب تک دو چوتھائی کے برابر ہوچکے ہوں گے ۔

  

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا