English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب نے حج پروازوں کا شیڈول جاری کردیا، ۹؍ مئی سے آغاز

share with us

سعودی حکومت نے اگلے سال حج کے سیزن ۲۰۲۴ء کے لئے پروازوں کے مکمل شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ یہ اعلان سعوی شہری ہوابازی کے محکمے نے کیا ہے جس کے مطابق حج کیلئے پروازوں کاآغاز ۹؍مئی۲۰۲۴ء سے ہوگا جس کا سلسلہ ۱۰؍ جون تک جاری  رہے گا۔ اس کیلئے  درخواستیں یکم جنوری۲۰۲۴ء تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ سعودی شہری ہوابازی محکمہ نے مزید کہا کہ حج سے واپسی کی پروازوں کا آغاز ۲۰؍جون ۲۰۲۴ء سے ہو گا اور آخری پرواز حاجیوں کو سعودی عرب سے لے کر ان کے وطن ۲۱؍ جولائی کو جائے گی۔
 سعودی ایوی ایشن نے  دنیا کی تمام اہم ایئر لائنز کو مطلع کردیا ہے کہ وہ حج کی درخواستیں یکم جنوری ۲۰۲۴ء تک لازمی طور پر جمع کرادیں تاکہ پروازوں کے شیڈول طے کرنے میں کوئی تاخیر اور پریشانی نہ ہو۔ سعودی حکام نے کہا ہے کہ اس بار حاجیوں کی ریکارڈ تعداد کو خوش آمدید کہا جائے گا جس کیلئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ اللہ کے مہمانوں کو ہر ممکن سہولت کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے گا ۔یاد رہے کہ کووناء وبا کے بعد گزشتہ برس سے حج اور عمرہ کی رونقیں پھر سے بحال ہوگئی ہیں۔ گزشتہ سال بڑی تعداد میں عازمین، حج کیلئے پہنچے  تھے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا