English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھوپیش بھگیل کا کردار داغدار کرنا بی جے پی کی سازش: کے سی وینو گوپال

share with us

کانگریس نے آج پریس کانفرنس کے درمیان الزام عائد کیا کہ ای ڈی نے بھوپیش بھگیل کے خلاف جو بھی دعوے کئے ہیں وہ بی جے پی کی سازش کا حصہ ہیں تا کہ وہ چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ کے کردار کو داغدار کر سکے۔ کانگریس نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ریاست کے لوگ آنے والےاسمبلی انتخابات میں ان الزامات کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

کانگریس کے جنرل سیکریٹری جے رام رمیش نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بی جے پی چھتیس گڑھ اور راجستھان کے اسمبلی انتخابات میں ہار گئی تھی جس کی وجہ سے مرکزی ایجنسیوں کو غلط کاموں کیلئے استعمال کر رہی ہے جن میں ای ڈی اور سی بی آئی قابل ذکر ہیں۔ جے رام رمیش نے بی جے پی کی سیاست کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ راجستھان اور چھتیس گڑھ کے لوگ کانگریس پر مکمل بھروسہ رکھتے ہیں اور بی جے پی ’’ویدانتا سیاست‘‘ میں گھری ہوئی ہے۔
کانگریس کے دوسرے قدآورلیڈر کے سی وینو گوپال نے بھی بی جے پی کی جانب سے بھوپیش بھگیل کے خلاف غلط دعوے کرنے کیلئے ای ڈی کا استعمال کرنے پر کہا کہ یہ واضح رہے کہ بی جے پی کا نشانہ ہے کہ وہ بھوپیش بھگیل کے کردار کو داغدار کرے اور ریاست کے لوگ اسمبلی انتخابات میں اس کا منہ توڑجواب دیں گے۔


خیال رہے کہ ای ڈی نے دعویٰ کیا تھا کہ فورینسک کے تجزیے اور ’’کیش کورئیر‘‘ کے بیان سے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں کہ مہادیو بیٹنگ ایپ کے پروموٹرز نے اب تک بھوپیش بگھیل کو تقریباً ۵۰۹؍ کروڑروپے ادا کئےہیں اور ’’یہ معاملہ تفتیش کرنے کا ہے۔‘‘
بی جے پی نے بھی کانگریس کو ہدف تنقید بناتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ چھتیس گڑھ میں الیکشن کی مہم کیلئے غیر قانونی بیٹنگ آپریٹرس کی جانب سے ملی رقم کوفنڈ کے طورپر استعمال کررہی ہے اور بھوپیش بھگیل کو بھی ان الزامات کیلئے نشانہ بنایا کہ انہوں نے ۵۰۸؍ کروڑ روپے وصول کئے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا