English   /   Kannada   /   Nawayathi

لاپتہ رکشہ ڈرائیور محمد رفاعی کی لاش مشکوک حالت میں دریافت

share with us

پولس نے شک ظاہرکیا ہے کہ نوشاد کے قتل کا بدلہ لینے کے لئے مقتول نوشادکے ٹیم کی ہی یہ کارروائی ہوسکتی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مقتول محمد رفاعی جو کہ عبدالقیوم مونو کا بیٹا ہے یہ فرنگی پیٹے پارک میں رکشہ چلایا کرتا تھا، سنیچر کی شام قریب چھے بجے تین اجنبی لوگوں نے اس کا رکشہ کرایہ پر لے کر نکل گئے، مگر رات دیر گئے رفاعی جب نہ لوٹا تو ساتھی رکشہ ڈرائیوراور اہلِ خانہ نے چھان بین شروع کی، اور پھر بنٹوال دیہی پولس تھانے میں شکایت درج کرادی، پولس نے چھان بین شروع کی توسنیچر کی رات نیتراکیرے نامی علاقے کے قریب آٹو رکشہ دریافت ہوا، مگر رات کی سیاہی میں رفاعی کو ڈھونڈنے میں مشکل پیش آئی۔دوسرے دن اسی جگہ چھان بین کے دوران قریب سے بہہ رہی ایک نہر میں رفاعی کی لاش مشکوک حالت میں دریافت ہوئی ۔لاش کو وین لاک اسپتال روانہ کرنے کے بعد پولس مقدمہ درج کرکے چھان بین کررہی ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا