English   /   Kannada   /   Nawayathi

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے فرزند کی گولی لگنے سےموت

share with us

فکروخبرنیوز(29 اکتوبر2023 ) معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کی گولی لگنے سے موت ہوگئی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق عاصم جمیل کی لاش تلمبہ اسپتال منتقل کردی گئی۔

ڈی ایس پی میاں چنوں کے مطابق مولانا عاصم جمیل کو سینے میں گولی لگی۔

تشویشناک حالت میں تلمبہ رورل ہیلتھ سنٹر لے جانے کے بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

ریجنل پولیس آفیسر ( آر پی او) ملتان سہیل چوہدری کا کہنا ہے کہ مولانا عاصم جمیل کے سینے پر گولی لگی ہے۔

آر پی او ملتان سہیل چوہدری کا کہنا ہے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے، مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔

مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے مولاناطارق جمیل نے کہا کہ آج تلمبہ میں میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا ہے۔  اس حادثاتی موت نے ماحول کو سوگوار بنا دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ سب سے گزارش ہے کہ اس غم کے موقع پر ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، اللّٰہ میرے فرزند کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

update 

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کی خودکشی کی تصدیق مرحوم کے بڑے بھائی مولانا یوسف جمیل نے کردی۔مولانا طارق جمیل کے ایکس اکاؤنٹ پر 29 اکتوبر کی شب بیٹے کے انتقال کی تصدیق کی گئی تھی۔

پوسٹ میں مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ آج تلمبہ میں میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا ہے، اس حادثاتی موت نے ماحول کو سوگوار بنا دیا۔

مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ آپ سب سے گزارش ہےکہ اس غم کے موقع پر ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، اللہ میرے فرزند کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

بعدازاں پولیس کا کہنا تھا کہ مولانا کے بیٹے کا قتل نہیں بلکہ انہوں نے خودکشی کی ہے۔

مرحوم کے بڑے بھائی کا ویڈیو پیغام:

اب مرحوم کے بڑے بھائی نے ویڈیو پیغام میں عاصم جمیل کی خودکشی کی تصدیق کردی اور کہا کہ میرا بھائی عاصم جمیل بچپن سے شدید ڈپریشن کا مریض تھا۔

مولانا یوسف جمیل نے کہا عاصم جمیل کی بیماری میں پچھلے 6 ماہ سے شدت آگئی تھی، بیماری کو کنٹرول کرنے کے لیے عاصم کو الیکٹرک شاک لگائے جارہے تھے لیکن الیکٹرک شاک دینے سے بھی کوئی افاقہ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا گزشتہ روز وہ اتفاقاً گھر میں اکیلا تھا، تکلیف اور اذیت برداشت نہیں کرسکا اور عاصم نے سکیورٹی سے بندوق لے کر خود کو گولی مارلی۔

بھائی نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں کہ کسی سے دشمنی تھی یا کسی نے حملہ کیا،یہ اس کی تقدیر تھی اور ہم اللہ کے اس فیصلے پر راضی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا