English   /   Kannada   /   Nawayathi

مقتول اسلم(گلمی) کو قرضہ واپس مانگنا مہنگا پڑا تھا

share with us

پولس نے اپنے پریس نوٹ میں کہا ہے کہ کسٹڈی میں تحقیقات کے دوران دونوں نے قتل کرنے کے جرم کو قبول کرتے ہوئے اس بات کو مان لیاہے کہ انہوں نے قرضہ واپسی کے انکار پر ایک نازیبا گالی سننے کی وجہ سے یہ انتہائی قدم اُٹھایا۔پولس پریس ریلیز میں درج شدہ تفصیلات کے مطابق ملزمین کی شناخت جو اسی علاقے کے رہائشی ہیں ضیاء اللہ ولد محمد اسماعیل،(26) عباس خان ولد احمد خان (37) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ ضیاء اللہ نے دورانِ تفتیش پولس کو بتایا کہ مقتول اکرم کا جس دن قتل ہوا اُس دن اُس نے بقیہ قرضہ ایک ہزار روپئے واپس مانگا تھا، ضیاء اللہ نے انکار کرنے پر اکرم نے کچھ نازیبا جملے اس کی بیوی کے نام سے کسے تھے اس بات سے خفا ضیاء اللہ اپنے دوست عباس خان سے مل کر اس کے قتل کا منصوبہ بنایا اور 3جولائی کی رات قرضہ واپس کرنے کے بہانے ریلوے اسٹیشن پر بلالیا۔ شراب کے نشہ میں دھت اکرم قریب دس بجے ریلوے اسٹیشن پہنچا تو ضیاء اللہ نے قریب ہی ایک نئی ریلوے ٹراک کے لیے جمع کردہ جگہ پر لے گیا اور پھر دھکا دے کر گرادیا۔ اکرم کا سر پتھر پر گرنے کی وجہ سے زخمی ہوا ، پھر عباس خان اور دونوں نے مل کر دوبار ہ اس کے سرکو پتھر پر دے مارا اور ڈنڈے سے بھی سر پر وار کرکے وہیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ 
اس اقبالیہ بیان کے بعد پولس نے آج دونوں کو عدالت میں پیش کیاہے۔ جب کہ یہ تحقیقی کارروائی ، اُترکنڑا ضلع کمشنر مسٹر آر دلیپ اور پولس ایڈیشنل انسپکٹر دیانند پور کی رہنمائی میں بھٹکل سرکل انسپکٹر پرشانت ایس نائک اور بھٹکل دیہی پولس تھانے کے پی ایس آئی نے اپنے ٹیم کے ساتھ انجام دی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا