English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل اہم شاہراہ پر کار لاری سے ٹکراگئی ، ایک زخمی (مزید خبریں)

share with us
حادثہ میں کارکو بری طرح نقصان پہنچا ہے ۔ زخمی شخص کومقامی لوگوں میں سرکاری اسپتال پہنچایا جہاں اس کوطبی امداد دی گئی، ابھی تک زخمی شخص کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ 
آوارہ کتوں کی درندگی : دوسالہ بچے پر حملہ کردیا ، بچہ بری طرح زخمی 

منگلور 07؍ اگست (فکروخبرنیوز ) دو سالہ بچے پر کتوں نے حملہ کرتے ہوئے اس کو زخمی کیے جانے کی وارادت منگلور کے مضافاتی علاقے کدرولی کے محی الدین نگر میںآج صبح پیش آئی ہے ۔ زخمی بچے کی شناخت محمد امتیاز کے بیٹے محمد عماد کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح محمد عماد گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ اچانک چار پانچ کتوں نے اس پر حملہ کردیا ۔ بچے کے سر پیٹ اور پیر کو سخت چوٹیں آئیں ہیں ۔ بچے کو فوراً اینا پویا اسپتال منتقل کیا گیا ۔ ڈاکٹروں کے مطابق بچے کی حالت نازک ہے ۔ بچہ کے ایک قریبی رشتہ دار نے کہا ہے کہ پچھلے ہفتہ بھی اسی طرح کا ایک واقعہ منظر عام پر آچکا ہے لیکن انتظامیہ نے ابھی آوارہ کتوں کے مسئلہ کہ سنجیدگی سے نہیں لیا۔ 


سورتکل میں پیش آئے سڑک حادثہ میں نوجوان ہلاک 

منگلور 07؍ اگست (فکروخبرنیوز) سورتکل میں پیش آئے آج سڑک حادثہ میں ایک نوجوان موقعہ واردات پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔ حادثہ میں فوت شدہ نوجوان کی شناخت ونیتھ (22) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو ایم آر پی ایل کا ملازم تھا ۔ تفصیلات کے مطابق اچانک کتا بیچ میں آنے کی وجہ سے وینیتھ کی بائک بے قابو ہوگئی اور وہ زمین پر ڈھیر ہوگیا ۔ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس نے موقعہ وارادت پر ہی دم توڑ دیا ۔ جاں بحق نوجوان گذشتہ ایک سال سے ایم آر پی ایل میں ملازمت کررہا تھا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا