English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل فلسطین جنگ پر سابق امریکی صدر اوباما نے کیا کہا؟

share with us

24/اکتوبر/2023(فکروخبر/ذرائع)سابق امریکی صدر باراک اوباما نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملے طویل مدتی نتائج کا باعث بن سکتے ہیں۔

غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں پر بالآخر سابق صدر باراک اوباما نے خاموشی توڑ دی۔ اپنے بیان میں سابق صدر نے کہا کہ انسانی جانوں کو نظرانداز کرنا اسرائیل کے لیے اُلٹا پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پانی اور کھانا بند کرنے سے فلسطینیوں کے رویے مزید سخت ہو جائیں گے، محاصرے سے اسرائیل کو حاصل بین الاقوامی حمایت بھی کمزور پڑجائے گی۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ امریکی صدر کے عہدے پر براجمان جوبائیڈن امریکا کو ورلڈ وار تھری کی طرف لے کر جارہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ بائیڈن کو خبر کرتا ہوں کہ اسرائیل اور یوکرین کو ہتھیاروں کی ترسیل عالمی تنازع جنم دے گی۔

مزید یہ کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگی قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کا کہنا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کیلئے حماس اور اسرائیل کے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا