English   /   Kannada   /   Nawayathi

غرباء و مستحقین کے خدمت پر ملنے والے ثواب کا ہم اندازہ نہیں لگا سکتے:مولانا الیاس ندوی

share with us

مولانانے اس موقع پر گذشتہ 29سالوں سے چل رہے کمیٹی کی اس خدمات کو سراہتے ہوئے اس میں حصہ لینے والے تمام ممبران اور نوجوانان کی خدمت کو اور بالخصوص عید کی رات میں بارش کی پرواہ کئے بغیر مستحقین تک پہنچانے کے عمل کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ یہ توفیق محض اللہ رب العزت ہی کی جانب سے ہوتی ہے ۔ فطرہ کے سلسلہ میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے مولانا نے کہا کہ بھٹکل میں امسال الحمدللہ ایک لاکھ گیارہ ہزار (ایک ہزار ایک سو گیارہ کوئنٹل ) چاول جمع کیا گیا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقیسم بھی عمل آئی ہے ۔ فطرہ تقسیم آوری کے سلسلہ میں بھٹکل ، ہوناور ، کمٹہ ، شیرور اور کرمنجیشور میں چالیس حلقے بنائے گئے تھے ۔ مولانا نے کہا کہ شہر کے مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم کے علاوہ دبئی ، ابوظبی ، جدہ ، بحرین ، ریاض، مسقط ، قطر او ردمام (منطقہ شرقیہ) وغیرہ سے چوتیس ہزار کلو (340) کوئنٹل چاول موصول ہوا ۔ امسال اس میں مسقط اور قطر میں مقیم بھٹکلی حضرات نے وہاں کی مقامی جماعتوں نے فطرہ وصول کرکے روانہ کیا ۔ مقامی طور پر 77 ہزار ایک سو کلو (771) کوئنٹل ) چاول وصول کیا گیا اسی طرح تقریباً ایک لاکھ گیارہ ہزار ایک سو کلو فطرہ چاول شیرور سے کرمنجویشور سے بشمول بھٹکل ، کرناٹک ہوناور اور کمٹہ کے1542 خاندانوں میں تقسیم کیا گیا ۔مجموعی طور پرجمع وتقسیم شدہ چاول کی قیمت تیس لاکھ روپئے سے زیادہ تھی۔ اوسطاً ہر خاندان کو 50کلو اور بعض نادار اور معذور خاندان کو 100کلو چاول دیا گیا ۔بھٹکل میں اجتماعی طور پر فطرہ تقسیم کا یہ مستحسن کام الحمدللہ گذشتہ 29سالوں سے جاری ہے اور الحمدللہ اس میں ہر سال ترقی ہورہی ہے ۔ اس سلسلہ میں خلیج میں مقیم بھٹکلی جماعتوں او رمختلف محلوں اور اسپورٹس سینٹروں کے نوجوان خصوصی دلچسپی لیتے ہیں ۔ واضح رہے کہ اس جلسہ میں ملکی اور غیر ملکی جماعتوں کے ذمہ داروں نے شرکت کی جن میں بھٹکل دبئی جماعت سے شاہ بندری امجد صاحب ، خلیج کونسل کے سابق صدر مصباح فاروق صاحب ، چنئی جماعت کے جناب عبدالرحیم پٹیل صاحب ، بھٹکل مسلم جماعت کیرلا کے جناب جوکاکو عبدالمجید صاحب ، جدہ جماعت کے ارشد ائیکری صاحب،جماعت المسلمین بھٹکل کے جنرل سکریٹری جناب جان عبدالرحمٰن صاحب، اور مولانا عبدالباری ندوی صاحب وغیرہ نے مختصراً اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے کمیٹی ممبران، اور نوجوانان کی خدمت کو سراہا اور اور کئی مہمانان نے نئے تجاویز بھی پیش کئے۔اس موقع پر زکواۃ کو منظم بنانے کے سلسلہ میں بھی کئی عمائدین نے اپنے مشورے پیش کئے ، ان کے علاوہ دیگر جماعتوں کے ذمہ داروں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ۔ اس جلسہ کی صدارت مجلسِ اصلاح وتنظیم کے صدر جناب محمد مزمل قاضیا صاحب نے کی ۔ اور مولانا عبدالعلیم قاسمی کے دعائیہ کلمات پر مجلس اختتام پذیر ہوئی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا