English   /   Kannada   /   Nawayathi

اڈپی : 108سالہ اسکول کی دیوار منہدم ، طلباء محفوظ (مزید اہم ترین خبریں )

share with us

افسوس کی بات یہ ہے کہ اسکول کے ساتویں جماعت کی دیوار میں دراڑ پڑنے کے باجود اسکول انتظامیہ اس کی مرمت یا کوئی مضبوط تعمیر پر دھیان دینے کے بجائے ،اس کو ایک لکڑی کے کھمبے کے ذریعہ سہارا دنیا کافی سمجھا ۔ جس پر مقامی عوام سخت اعتراض جتارہے ہیں ۔ بتایا جارہا ہے کہ جس دن یہ حادثہ ہوا اُس دن دوپہر تک اسکول میں چھٹی کا اعلان نہیں کیا گیا تھا، مگر اچانک ہیڈ ماسٹر رویندرا نے اسکول میں چھٹی کا اعلان کردیا اور بچوں کو واپس گھر بھیچ دیا ۔ اسی روز قریب دوپہر دو بجے اسکول کی وہ دیوار چھت سمیت گرگئی ۔ خوش قسمتی سے اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے البتہ ایک لاکھ پانچ ہزار کے قریب مالی نقصان کا اندازہ لگا یا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ اسکول 108سال پرانا ہے اور مٹی کی عمارت ہونے کی وجہ سے عمارت کمزور ہوگئی تھی ۔ تقریباً ساٹھ طلباء یہاں زیر تعلیم ہیں ۔ برہماور کے تحصیلدارٹپّے سوامی ، تعلق پنچایت ممبر رحمت اللہ تونسے اور دیگر ذمہ داروں نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا ۔ 


آنگن واڑی اسکول کے قریب کھدے ہوئے کھلے بورویل

انتظامیہ پر لاپرواہی کا الزام 

وٹل 05؍ اگست (فکروخبرنیوز) یہاں کے مانلا علاقے کے ککّاجو دیہات میں غیر استعمال کھلے ہوئے بورویل پر مقامی عوام نے سخت اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ اُسی وقت ہوش میں آئے گی جب کوئی حادثہ پیش آئے۔ مقامی عوام نے ایک سرکاری اسکول (آنگن واڑی کیندرا) کے قریب موجود کھلے ہوئے بورویل کی وجہ سے خطرات کے اندیشے ظاہر کئے ہیں جہاں اسکولی بچوں کی آمدو رفت ہوتی ہے۔ انتظامیہ کو بار بار توجہ دلائے جانے کے باوجود انتظامیہ لاپرواہی برت رہی ہے جبکہ اس سے پہلے کئی مرتبہ اس طرح کے غیر مستعمل کھلے بورویل میں بچے گر نے کی وجہ سے کئی بچے اپنی جان کھو بیٹھے ہیں اور کئی ایک جگہ سے بچوں کو زخمی حالت میں نکالا گیا ہے ۔ کچ بیجاپور اور حال ہی میں باگلکوٹ کے علاقے میں کھلے بورویل میں چھ سالہ بچہ گرنے کی خبر ابھی پرانی نہیں ہوئی ۔بتایا جارہا ہے کہ یہ بورویل دس سال پہلے کھودا گیا تھا لیکن تین سال سے غیر مستعمل ہے ۔ اور ابھی حال ہی میں انتظامیہ اس پر لگا ہینڈ پمپ بھی نکال لے گئی جس کی وجہ سے بورویل کو کھلا رہ گیا ہے ۔ 


دو گھروں میں چوری کی واردات 

زیورات سمیت نقدی اور قیمتی سامان پر ہاتھ صاف

بیلتنگنڈی 05؍ اگست (فکروخبرنیوز)مالکانِ مکان کی غیرموجودگی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے سارقوں نے دو گھروں میں گھس کر قیمتی سامان سمیت زیورات اور نقدی چرا کر فرار ہونے کی واردات پیش آئی ہے ۔ اطلاع کے مطابق ایک ہی کمپاؤنڈ میں واقع دو گھروں کو چوروں نے نشانہ بنایا۔ گھر کے مالکان جو کی سعودی عربیہ میں برسرِ روزگارہیں (نذیر این ایس او رحیدر علی ) دونوں ہاسن کے قریب واقع سکلیش پور اپنے رشتہ دار کے یہاں گئے ہوئے تھے ۔ کل صبح لوٹے تو گھر میں چوری کی واردات کا پتہ چلا ۔مسروقہ مال کا اندازہ چھ سونے کی گنیاں اور پانچ ہزار نقدی کے علاوہ ایک ہاتھ کی گھڑی سے لگایا گیا ہے ۔ بیلتنگڈی پولیس تھانہ میں مقدمہ درج ہے مزید تحقیقات جاری ہیں ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا