English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی جیلوں میں بے گناہ فلسطینیوں کی تعداد بڑھنے لگی!؟

share with us


غزہ / مقبوضہ بیت المقدس: 22/اکتوبر/2023(فکروخبر/ذرائع) اسرائیل نے حالیہ دوہفتوں کے دوران 5 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کیا جس کے بعد اسرائیلی جیلوں میں اسیر فلسطینیوں کی تعداد 10 ہزار ہوگئی ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر سے قبل اسرائیلی جیلوں میں تقریباً 5,200 فلسطینی قید تھے۔ فلسطینی حکام کے مطابق قیدیوں کی تعداد اب 10,000 سے زیادہ ہو گئی ہے۔

حکام اور حقوق گروپوں کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران اسرائیل نے غزہ سے تقریباً 4000 مزدوروں کو گرفتار کیا ہے جو اسرائیل میں کام کر رہے تھے اور انہیں فوجی اڈوں میں رکھا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ، اس نے مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں راتوں رات فوجی چھاپوں میں 1,070 دیگر فلسطینیوں کو بھی گرفتار کیا ہے۔

رام اللہ میں قائم ادمیر قیدیوں کے حقوق کے گروپ کی سربراہ سحر فرانسس نے بتایا کہ گرفتاریاں 24 گھنٹے ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ سے تعلق رکھنے والے زیادہ تر لوگوں کو جنوبی نقب کے صحرا میں بیئر السابی (بیر شیوا) کے قریب Sde Teyman نامی فوجی اڈے پر رکھا گیا ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا