English   /   Kannada   /   Nawayathi

بن بیاہی ماں نے شیر خوار بچی کو جنگل میں پھینک دیا

share with us

یہاں کاجو کے ایک کارخانے میں مزدوری کرتی ہے ۔ اس کو ایک بیٹاہے جو کہ ماں اور بہن کی حرکتوں کو دیکھ کر گھر چھوڑ کر فرار ہوگیا ہے ، اسی بیچ اس عورت کی سترہ سالہ لڑکی بن بیاہی ماں بننے کے آثار کی خبر علاقے میں پھیل گئی تھی، مگر عوا م نے حالات کے پیشِ نظر موضوع کو نہیں چھیڑا تھا، جمعرات کی صبح اچانک لڑکی کو جب درد زہ شروع ہوا تو پڑوسیوں میں قریبی شہر جانے کا بہانہ بنا کر ایک کرایہ کے اومنی کارمیں بیٹھ کر نکل گئیں،مگر ادھر کچھ دیڑھ گھنٹے میں ہی یہ لوگ واپس لوٹ گئے، واپسی میں جب کہ لڑکی کے پیٹ کو اُترا دیکھا تو مقامی عوام نے شک وشبہ کرتے ہوئے مقامی نامہ نگاروں کو اس بات کی اطلاع کردی۔ جمعرات کی رات یہ بات سارے علاقے میں پھیل گئی، دوسرے دن فوری چالوکیہ کنڑا اخبار کے ایڈیٹر اور ایک رپورٹر نے کنداپور کے سرکل انسپکٹر کو خبرکردی مگر پولس نے ماں اور بیٹی سے تحقیقات کرنے کے بعد ان کے جوابات سن کر واپس ہوگئی، ادھر صحافیوں نے اس بات کو قبول کئے بنا چھان بین اور تحقیقات شروع کردی تو اومنی ڈرائیور کا پتہ لگایا اور اس سے تفصیلات پوچھی تو اس نے جواب دیا کہ چتور نامی دیہات کے قریب استنجاء کا بہانہ کرکے جنگل میں چلی گئی تھیں اس کے پندرہ منٹ بعد ہی یہ لوگ جنگل سے واپس ہوئے اور قریبی میڈیکل میں دوائی خرید کر واپس اپنے گھر لوٹ گئے۔ ڈارئیور کا بیان سن کر صحافی اور دیگر اومنی ڈرائیور نے فوری مذکورہ جگہ پر پہنچے تو شیر خوار بچی اوندھے منھ پڑی تھی اور پورے چھتیس گھنٹے گذرجانے کے باوجود بچی زندہ تھی، صحافیوں نے فوری بچی کو قریبی اسپتال میں داخل کراکے زہے نصیب بچی کو تو بچا لیا مگر سنگدل بچی کی ماں اور نانی کو کوستے ہوئے پولس تھانے میں شکایت درج کرادی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا