English   /   Kannada   /   Nawayathi

کنداپور: آر این شیٹی کالج کی طالبہ نے کرلی خودکشی

share with us

اطلاع کے مطابق کولور مندر کے سابق دھرما درشی، (پجاری) بیندور بلاک ، بی جے پی صدر بی ایم سوکمار شیٹی کی صدارت میں چلنے والے کنداپور ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرِ اہتمام آنے والے آر این شیٹی کالج میں زیرِ تعلیم پی یوسی سالِ دوم کی سپرتا (17) مقیم اُپرلی نے خودکشی کرلی ہے ۔ سپرتا نے خودکشی سے پہلے ڈیتھ نوٹ لکھتے ہوئے اس میں کالج کے اساتذہ کو ذمہ دار ٹہرایا ہے ، بتایا جارہا ہے کہ سپرتا جس ڈیسک پر بیٹھا کرتی اُس پر کسی نے لڑکے کا نام لکھ کر شرارت کیا تھا، اسی بات کو لے کر کچھ اساتذہ نے ہنگامہ مچاتے ہوئے اس بات کو دوسروں کو پہنچانے میں معاون ہوگئے۔ کالج تو کالج ہے ، لہٰذا اب ساتھی طلباء اور دیگر طلباء نے بھی سپرتا کے ساتھ لڑکے کا نام لے کر چھیڑ چھاڑ شروع کردی۔ا س با ت کو لے کر سپرتا دلبرداشتہ ہوگئی تھی اور بالآخر ذہنی ہراسانی سے پریشان خودکشی کرلی۔ ڈیتھ نوٹ کو دیکھنے کے بعد سپرتا کے والدین اور یہاں کے مقامی باشندوں نے کل یہاں کالج میں گھس کر پرزور احتجاج کی اور اس پر سخت ناراضگی کی ظاہر کی کہ کالج کی طالبہ کی موت کے باوجود کالج میں چھٹی نہیں دی گئی اور انسانیت کا لحاظ نہیں رکھا۔ احتجاجیوں نے یہاں پرزور مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ کالج انتظامیہ کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا