English   /   Kannada   /   Nawayathi

امارات میں فلسطینیوں کےلیے امدادی مہم جاری,، ایک ہزار رضا کاروں کا اندراج

share with us

 

16/اکتوبر/2023(فکروخبر/ذرائع)متحدہ عرب امارات میں ہلال احمر کے نائب معاون سیکریٹری جنرل راشد المنصوری نے کہا ہے کہ’غزہ کی خاطر رحمدلی‘ کے عنوان سے امدادی مہم کے پہلے روز ایک ہزار مقامی نوجوانوں نے انپے نام درج کرائے ہیں۔

الامارات الیوم کے مطابق راشد المنصوری نے بتایا امدادی مہم کی شروعات ابوظبی سے کی گئی ہے۔ اماراتی ہلال احمرزاید بندرگاہ کے ابوظبی ہال میں امدادی مہم چلا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آئندہ ایام کے دوران متحدہ عرب امارات کی دیگر ریاستوں میں امدادی مہم چلائی جائے گی۔
اس مہم کا مقصد اماراتی عوام کی جانب سے غزہ کے متاثرہ بچوں، عورتوں اور بوڑھوں کے دکھ کم کرنے میں حصہ لینا ہے۔
راشد المنصوری نے امید ظاہر کی کہ امدادی مہم کے دوران جمع ہونے والے عطیات اور سامان اماراتی عوام کی جانب سے غزہ کے باشندوں کے لیے سرکاری اداروں اور چیلنز کے ذریعے بھیجا جائے گا۔ عالمی خوراک پروگرام اور اونروا ان میں سرفہرست ہوں گے۔
امدادی مہم کا مقصد غزہ میں جاری جنگ سے متاثرہ خاندانوں اور فلسطینی بچوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہے۔
غزہ کی تقریباً نصف آباد بچوں پر مشتمل ہے۔ وہاں بچوں کی تعداد دس لاکھ سے زیادہ ہے۔ بچوں اور ان کی ماؤں کو ضرورت کا بنیادی سامان، ادویہ اور دیگر ضروری اشیا فراہم کی جائیں گی۔

 

 

بتادیں کہ متحدہ عرب امارات نے فلسطینیوں کے لیے 2 کروڑ ڈالر کی امداد بھجوانے کا اعلان کیا ہے۔

اماراتی خبر ایجنسی کے مطابق اماراتی صدر محمد بن زاید نے فلسطینیوں کے لیے 20 ملین ڈالر کی ہنگامی امداد کا حکم دیا۔

فلسطینیوں کے لیے اماراتی امداد اقوام متحدہ امدادی ایجنسیوں کے ذریعے بھجوائی جائے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا