English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری ، پڑھیے یہ دُکھ بھرا واقعہ

share with us

16/اکتوبر/2023(فکروخبر/ذرائع)اسرائی کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں پورے کے پورے خاندان لقمہ اجل بن چکے ہیں، ایسے میں کویت میں موجود ایک فلسطینی ٹیچر کو بھی افسوسناک خبر ملی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کویت میں مقیم ایک فلسطینی استاد کو غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں خاندان کے 11 افراد کی موت کی المناک خبر سننے کو ملی۔

کویت میں موجود فلسطینی استاد عریج کنان، جو ابھی حال ہی میں دو ماہ قبل کویت پہنچے تھے، اب اپنے والد، والدہ، بہنوں، بھائی اور بیوی سمیت اپنے پورے خاندان کو کھونے کے گہرے غم میں مبتلا ہیں۔

افسوسناک خبر سامنے آنے کے بعد اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق کے وزیر، ڈاکٹر عادل المنے، تعزیت کا اظہار کرنے اور فلسطینی عوام کے لیے کویت کی غیر متزلزل حمایت کی توثیق کرنے کے لیے عریج قنان کے پاس پہنچے اور انہیں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

اُن کی جانب سے فلسطینی شہداء کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا جنہوں نے اپنے وطن اور فلسطینی کاز کے دفاع میں اپنی قیمتیں جانوں کے نذرانے پیش کئے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ڈھائی ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، جبکہ ساڑھے 9 ہزار کے قریب لوگ زخمی ہیں۔

غزہ کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 2 ہزار 670 ہو گئی ہے۔ اسرائیلی حملوں میں 9 ہزار 600 فلسطینی زخمی ہوئے۔ ہر پانچ منٹ میں ایک فلسطینی فضائی حملے میں شہید ہو رہا ہے۔

وزارت صحت نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں پورے کے پورے خاندان ختم ہوگئے ہیں۔ فلسطینی شہدا میں 47 خاندان بھی شامل ہیں جن کے تمام 500 افراد شہید ہوچکے ہیں۔

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا