English   /   Kannada   /   Nawayathi

بیمار لاری کلینر کو بیچ راستے میں تڑپتے چھوڑ کر جانے والا سنگدل ڈرائیور

share with us

تفصیلات کے مطابق کولار سے کیرلا کی جانب جارہی ایک لاری میں کلینر کم ڈرائیورمنجوناتھ نامی شخص کو اچانک پیڈس کی بیماری لاحق ہوگئی، اس موقع پر اس کے ساتھ موجود ڈرائیور اس کا ساتھ دے کر اس کا علاج کرنے کے بجائے بیج راستے میں ہی بے حال چھوڑ کر چلا گیا تھا، ، یہ لاری نمبر کے اے 07بی 4565میں (بالاجی ٹرانسپورٹ ) میں کلینر تھا، ڈرائیور کا نام نارائنا سوامی بتایا گیا ہے ۔ یہ لوگ کیرلا میں لدا سامان انلوڈ کرکے واپس کولار جارہے تھے، تو منجیشور کے قریب کلینر کو پیڈس کا حملہ ہوا تھا، کچھ سدھار ہونے کے بعد کلینر منجوناتھ پیدل ہی منگلور شہر کی جانب چل پڑا، پیدل چلتے چلتے اچانک اہم شاہراہ66، نیتراوتی کے قریب ایک بار پھر اس پر پیڈس کا حملہ ہوا۔ اچانک اس طرح راستے میں تڑپتے دیکھ کر مقامی مسلم نوجوانوں نے فوری اس موقع پر جو علاج کرنا تھا علاج کرنے کے بعد تفصیلات پوچھیں تو کلینر نے مذکورہ بالاتفصیلات سنا کر ڈرائیور کی سنگدلی کو بیان کیا۔ مسلم نوجوانوں نے فوری خود سے اور عوام کے پاس سے امدادی رقم جمع کرکے بذریعہ بس اس کو کولار روانہ کردیا ہے۔ نوجوانوں کی اس خدمت کو دل سلام کرتا ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا