English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل غزہ میں داخل،بربریت جاری اور غزہ میں جانے والی امدادی سامان کو ہی روک دیا

share with us

15/اکتوبر/2023(فکروخبر/ذرائع) قابض اسرائیلی فورسز کا مظلوم فلسطینیوں پر بربریت کا سلسلہ نہ رک سکا 9 روز سے غزہ پر جاری بمباری میں 2500 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی قابض فورس کا مظلوم فلسطینیوں پر بربریت کا سلسلہ نہ رک سکا، 9 روز سے غزہ پر بمباری جاری ہے جس میں اب تک 2500 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جب کہ زخمیوں کی تعداد 9 ہزار سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔

صرف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 410 فلسطینی شہید ہوئے ان میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔

غاصب صہیونی ریاست کی جانب سے غزہ کے شمال، وسط اور جنوبی علاقوں میں قافلوں، مارکیٹوں اور بندرگاہ پر حملے کیے گئے۔ اسرائیلی بمباری سے چار غیر ملکیوں سمیت نو یرغمالی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

اس 9 روزہ جنگ کے دوران چار لاکھ سے زائد فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں۔ فلسطین کا ایک ہفتے سے پانی بند، بجلی اور ایندھن کی فراہمی بھی معطل ہے جس کی وجہ سے 20 لاکھ شہری پانی سے محروم ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نتین یاہو کا کہنا ہے کہ جنگ کے اگلے مرحلے کا وقت آ پہنچا ہے۔ حماس کے حملوں میں دو سو چھیاسی اسرائیلی فوجیوں سمیت 1300 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

بتادیں کہ اسرائیل نے اب غزہ کی سرحد پر تباہ شدہ شہر میں جانے والی امدادی سامان کو غزہ میں داخل ہونے سے جبری طور پر روک کر انسانیت کے منہ پر طمانچہ مارا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق رفاہ کراسنگ پوائنٹ پر امدادی ٹرک کی قطاریں لگی ہیں جنہیں اسرائیلی حکام کی جانب سے غزہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

اس حوالے سے امدادی اداروں کا کہنا ہے مصر سے غزہ میں داخل ہونے کیلیے رفاہ کراسنگ پر امدادی سامان سے لدی گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں کیونکہ اسرائیلی حکام انہیں غزہ میں اجازت نہیں دے رہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے ایک ہفتے سے غزہ کا پانی بند کر رکھا ہے جب کہ بجلی اور ایندھن سمیت دیگر ضروری اشیا کی فراہمی بھی بند کر رکھی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا