English   /   Kannada   /   Nawayathi

حصولِ دولت کی ہوس نے حرام و حلال کی تمیز دلوں سے نکال پھینکی ہے : مولانا عبدالباری ندوی

share with us

یہ چبھتی ہوئی باتیں اور دل سے گفتگو کرنا والا موثر بیان امام و خطیب جامع مسجد بھٹکل ، مولانا عبدالباری ندوی ؔ نے دیا ، مولانا موصوف آج بعد نماز عیدالفطر یہاں جامع مسجد میں مصلیوں سے مخاطب ہوکر عربی خطبہ کا ترجمہ کررہے تھے۔ مولانا موصوف حسنِ اخلاق کے مختلف شعبوں میں ہورہی کوتاہیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے حرام کمائی کی وجہ سے معاشرہ میں مرتب ہورہی برائیوں کا تذکرہ کیا، مولانا موصوف نے ابتداء میں رمضان کے بعد بھی عبادات سے چمٹے رہنے اور گناہوں سے بچنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص رمضان کے مہینے میںیہ سوچ کر عبادت کرے کہ بعد میںیہ سلسلہ نہیں رہے گا یا کوئی گناہ کا ارادہ کرلیں تو ایسے روزوں اور عبادتوں کا ثواب ملنا تو درکنار یہ عبادتیں منھ پر مار دی جائیں گی ، مولانا موصوف نے معاشرہ میں پھیل رہی ایک اور برائی کی جانب نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو اتنا چاہنے لگے ہیں کہ ہم لوگ دین و ایمان کو بھول بیٹھے ، مولانا نے کہا کہ کئی قومیں آئی اور چلی گئیں، مگر اللہ کا دین دنیا میں اب بھی باقی ہے ، اور اسی کو دوسروں تک پہنچانے کا کام ہمیں کرنا ہے ، مولانا نے زور دے کر کہا کہ ، شریعت کا مذاق نہ اُڑائیں، اگر مسلمان شریعتِ مطہر ہ پر عمل نہ کرے گا تو پھر کون کرے گا، مسلمانوں پر لازمی ہے کہ وہ دین و اسلام کو مضبوطی سے تھام کر اس پر عمل کریں کیوں کہ اللہ کے نزدیک خالص دین قابلِ قبول ہوگا۔ مولانا نے ایک اور برائی کی جانب نشاندہی کرتے ہوئے کہا آج کل بے دینوں کے صحبت کی وجہ سے بھی برائیاں جڑ پکڑ رہی ہیں لہٰذا اس سے بھی اجتناب کی ضرورت ہے ، مولانا اس موقع پر احساسِ ذمہ داری کا احساس دلاتے ہوئے کہا کہ ہم نے دنیا کو پہلے نمبر پر اور پھر دین و اسلام کو دوسرے نمبر رکھ دیا ، اپنی ذمہ داری کو بھول گئے ، رز ق اللہ کے ذمہ ہے وہ کسی کو بھوکا نہیں رکھے گا، اگر دین و اسلام سے دور ہوئے اور اپنی اولاد کو اس کا احساس نہیں دلایا تو خسارے میں رہیں گے۔ اسی طرح والدین کے حقوق کو ادا کرنے کی بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ روزگاری کے لئے کہیں شہر یا ملک سے باہر نکل جاتے ہیں تو اپنے والدین کا خیال نہیں رکھتے، اسی طرح بیوی کے حقوق کو جان کر ادا کرنے کی بات پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ چھوٹی چھوٹی باتوں کولے جھگڑ ا کرنے کے بعد علاحدگی کی نوبت آجاتی ہے ، مولانا نے تلقین کی کہ والدین اور بیوی کے حقوق کو ادا کی جائے، اسی طرح اندرون سے معاشرہ میں پھیل رہا گناہ جیسے شراب نوشی کی خرابی پر بھی حدیث کی روشنی میں تفصیل بیا ن کرتے ہوئے اس اُم الخبائث سے اجتناب کی تلقین کی۔
ملحوظ رہے کہ آج ریاست کرناٹک سمیت ملک کے مختلف ریاستوں میں آج عیدالفطر کی نماز ادا کی گئی۔ اور عید کی خوشیاں بانٹی گئی، اسی طرح بھٹکل کے مختلف مساجدمیں بھی عید الفطرکی دوگانہ ادا کی گئی، خلیفہ جامع مسجد میں مسجد مذکورہ کے امام و خطیب مولانا خواجہ معین الدین ندوی مدنی کے نیابت میں دوگانہ ادا کی گئی اور مولانا موصوف نے اس موقع پر پر مغز ، او ر پر اثر بیان دیتے ہوئے مصلیوں کو بہترین دینی و اسلامی زندگی گذارنے کی تلقین کی۔ 


غلط فہمیوں کو دور کرکے ایک ساتھ رہیں تو ملک میں سکون ہی سکون ہوگا: مولانا عبدالباری ندوی

مقامی میڈیا کو مولانا موصوف کا انٹرویو

بھٹکل29جولائی (فکروخبرنیوز ) یہاں جامع مسجد میں عیدالفطر کی دوگانہ کے بعد بھٹکل کی مشہور ومعروف شخصیت جناب جان عبدالرحمٰن کے گھر میں پولس انتظامیہ کے افسران اور بردران وطن کے لیے مختصر دعوت کا اہتمام کیا گیا تھا، اس موقع پر یہاں مقامی میڈیا کہ نمائندوں نے مولانا عبدالباری ندوی ؔ سے گفت وشنید کی تو اس موقع پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا موصوف نے عید کا پیغام برداران وطن کو پہنچاتے ہوئے کہا کہ غلط فہمیوں کی وجہ سے دوریاں پید ا ہوتی ہیں، ہم عیدالفطر کے موقع پر تمام مذاہب کے ماننے والے، ہندو ، سکھ ، عیسائی سب کی خدمت میں مبارکبادی پیش کرتے ہیں ، اسلام امن کا مذہب ہے اور یہ محبت کو عام کرتا ہے ، ہم بھی یہی چاہتے ہیں، غلط فہمیاں دور کرکے اگر ایک ساتھ رہیں تو ملک میں سکون کا دور دورہ ہوگا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا