English   /   Kannada   /   Nawayathi

یورپی کمیشن کا فلسطین کیلئے ترقیاتی امداد کی ادائیگی فوری روکنے کا اعلان،کئی یورپی ممالک نے کی مخالفت

share with us

لندن: 10/اکتوبر/2023(فکروخبر/ذرائع)یورپی کمیشن نے کہا ہے کہ وہ حماس کے حملے کے بعد فلسطین کے لیے ترقیاتی امداد کی رقم کی ادائیگی فوری طور پر روک رہا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق کمیشن کا کہنا ہے کہ وہ فلسطین کے لیے اپنی سات کروڑ 29 لاکھ ڈالر کی ترقیاتی امداد پر نظرثانی کر رہا ہے۔قبل ازیں جرمنی اور آسٹریا نے بھی کہا تھا کہ وہ بھی فلسطین کے لیے اپنی امداد روک رہے ہیں۔ تاہم اٹلی کا کہنا ہے کہ امداد روکنے کا کوئی فیصلہ فی الحال زیرغور نہیں ہے۔یورپ اسرائیل کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی امداد کا اہم ذریعہ ہے جہاں اقوام متحدہ کے مطابق 21 لاکھ افراد کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی ضرورت ہے۔ ان 21 لاکھ افراد میں 10 لاکھ بچے ہیں۔یہ واضح نہیں کہ ترقیاتی امداد کی معطلی کا اطلاق اس انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دیے جانے والے امداد پر بھی ہو گا یا نہیں۔یورپی کمیشن نے اس حوالے سے وضاحت کے لیے پوچھے گئے روئٹرز کے سوال کا جواب نہیں دیا۔ْ

یورپی کمشنر برائے نیبرہڈ اینڈ انلارجمنٹ اولیور ورہیلی کا سوشل میڈیا پوسٹ میں کہنا تھا کہ جس پیمانے پر اسرائیل کے خلاف دہشت گردی اور بربریت کا مظاہرہ کیا گیا ہے یہ ایک اہم موڑ ہے۔یہ واضح نہیں کہ یورپی کمیشن کی جانب سے ترقیاتی امداد کی معطلی کا اطلاق انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دیے جانے والے امداد پر بھی ہو گا یا نہیں۔اولیور ورہیلی کا کہنا تھا کہ فلسطین کی امداد کے لیے تمام نئی بجٹ تجاویز کو تاحکم ثانی معطل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امن، برداشت اور پُرامن بقائے باہمی کی بنیادوں پر اب ضرور غور کیا جانا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ’نفرت پر ابھارنا، تشدد اور دہشت گردی کی تقدیس نے بہت سارے لوگوں کے ذہنوں میں زہر بھر دیا ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ کارروائی ہو اور فوری ہو۔یورپی یونین کے وزرائے خارجہ ہنگامی اجلاس کے دوران اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تازرہ صورتحال پر غور کریں گے جس میں امداد کی معطلی بھی زیربحث آئے گی۔

یورپی یونین کی 2022 کی بجٹ تجاویز کے مطابق فلسطینی عوام کے لیے امداد کی کل رقم 296 ملین یورو بنتی ہے۔یورپین کمیشن، جرمنی یا آسٹریا میں نے کسی نے بھی امداد کی معطلی کے لیے حماس کے زیراختیار غزہ اور اور محمود عباس کے زیراقتدار مغربی کنارے میں کوئی تفریق نہیں کی ہے۔آسٹریا کے وزیرخارجہ الیگزینڈر شالینبرگ نے کہا ہے کہ آسٹریا فلسطین کے لیے امداد کو روک رہا ہے جو کہ ایک کروڑ 90 لاکھ یورو ہے۔غیرجانبدار آسٹریا کے حکمران اتحاد کے قدامت پسندوں نے یورپی یونین میں حالیہ برسوں کے دوران اسرائیل کی حمایت سب سے بڑھ کر کی ہے۔حماس کے چونکا دینے والے حملوں کے بعد آسٹریا کے چانسلر آفس اور وزارت خارجہ پر اسرائیل کا جھنڈا لہرایا گیا۔جرمنی میں وزیر برائے ترقی سونجا شولز کا کہنا ہے کہ اس وقت دوطرفہ امداد کی کوئی ادائیگی فلسطین کو نہیں کی جارہی ہے اور برلن فلسطینی علاقوں کے ساتھ اپنی انگیجمنٹ پر نظرثانی کر رہا ہے۔

یورپی کمیشن کی جانب سے فلسطین کیلئے امداد روکنے کے معاملے پر آئرلینڈ نے اعتراض کردیا۔ڈبلن سے خبر ایجنسی کے مطابق آئرلینڈ نے یورپی کمیشن سے فلسطین کی امداد روکنے کا قانونی جواز مانگ لیا۔خبر ایجنسی کے مطابق آئرش وزارت خارجہ نے کہا کہ فلسطین کی امداد روکنے کے یک طرفہ فیصلے کا کوئی قانونی جواز نہیں۔ ان کامزید کہنا تھا کہ فلسطین کی امداد روکنے کی حمایت نہیں کرتے،خبر ایجنسی کے مطابق یورپی کمیشن نے آج فلسطین کی 729 ملین ڈالر کی ترقیاتی امداد روکنے کا کہا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئرلینڈ، اسپین، ڈنمارک اور لکسمبرگ نے فلسطین کیلئے امداد معطلی کی مذمت کر دی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا