English   /   Kannada   /   Nawayathi

تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے لئے کانگریس کا منصوبہ

share with us

کانگریس نے تلنگانہ میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے انتخابی انتظامیہ کمیٹی، منشور کمیٹی اور اسٹریٹجی سمیت مختلف کمیٹیوں کی تشکیل کا اعلان کر دیا۔ کانگریس کے تنظیم انچارج جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال کے ذریعہ نوٹیفکیشن کے مطابق دامودر راجہ نرسمہا انتخابی انتظامیہ کمیٹی کے چیف ہوں گے۔ پینل کے اراکین میں وامشی چند ریڈی، ای کومریا، جگن لال نائک اور فخرالدین کے نام شامل ہیں۔

ڈوڈیلا شری دھر بابو کو منشور کمیٹی کا چیف اور گدام پرساد کو ڈپٹی چیف مقرر کیا گیا ہے۔ اسٹریٹجی کمیٹی کا چیف پریم ساگر راؤ کو بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پارٹی نے اے آئی سی سی پروگرام عمل درآمد کمیٹی، تشہیر کمیٹی، فرد جرم کمیٹی، مواصلات کمیٹی اور تربیت کمیٹی کی بھی تشکیل کی ہے۔ پارٹی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ان کمیٹیوں کی تشکیل سے متعلق تجویز کو فوری اثر سے منظوری دے دی ہے۔ تلنگانہ میں اس سال کے آخر تک اسمبلی انتخابات ہونے ہیں اور اس کو لے کر کانگریس اب پوری طرح سرگرم ہو گئی ہے۔ کانگریس نے اعتماد ظاہر کیا ہے کہ وہ برسراقتدار بی آر ایس (بھارتیہ راشٹر سمیتی) کو اقتدار سے باہر کر دے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا