English   /   Kannada   /   Nawayathi

اب یوپی میں ادھے ندھی اور پریانک کھرگے کے خلاف مقدمہ

share with us

پولیس نے اطلاع دی کہ ڈی ایم کے کے لیڈر ادھے ندھی اسٹالن اور کانگریسی صدر ملکار جن کھرگے کے بیٹے پرینک کھرگے کے خلاف مذہبی جذبات کو مجروں کرنے کے الزام میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ ادھے ندھی اسٹالن کو سناتھن دھرم کے خلاف بیان دینے اور پرینک کھرگے کو ان کے بیان کی حمایت کرنے کے پر حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق انہیں آئی پی سی کے سیکشن ۲۹۵؍ اے اور سیکشن ۱۵۳؍ کے اندر حراست میں لیا گیا ہے۔ ان کے خلاف ایف آئی آر وکیل ہرش گپتا اور رام سنگھ لودھی کی شکایت پر درج کی گئی ہے جنہوں نے اسٹالن کے بیان پر میڈیا رپورٹس کی نشاندہی کی اور الزام عائد کیا تھا کہ ان کے بیان نےان کےجذباتوں کوتکلیف پہنچائی ہے۔ 
واضح رہے کہ ڈی ایم کے کے لیڈر ادھے ندھی اسٹالن نے سنیچر کو تمل ناڈو میں ایک تقریب میں سناتھن دھرم کا موازنہ ڈینگو اورملیریا جیسی بیماریوں سے کیا تھا۔ ان کے اس بیان کو سیاسی پارٹیوں نے تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد ادھے ندھی نے کہا تھا کہ وہ اپنے بیان پر کسی بھی طرح کی قانونی کارروائی کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ سبرامنیم سوامی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ادھے ندھی کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے تمل ناڈو کے گورنرسے اجازت طلب کی ہے۔ جب ادھے ندھی اسٹالن سے یہ سوال کیا گیا کہ وہ سماجی امتیازکا ایک حالیہ ثبو ت دیں تو انہوں نے کہا کہ ’’صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح کے موقع پر مدعو نہیں کیا گیا تھا یہ حال ہی میں ہونے والی سناتن امتیاز کی مثال ہے۔ بی جے پی نے ان کے اس الزام کی تردید کی تھی۔

منگل کو انہوں نے یوم اساتذہ کے موقع پرایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ اساتذہ لاجواب ہوتے ہیں کیونکہ وہ مستقبل میں آنے والی نسلوں کی کامیابی کے بارے میں سوچتے ہیں۔ ہمارے اساتذہ اور تقسیمی تحریک کے درمیان کا رشتہ جو بغیر کسی توقع کے نیکی کی تبلیغ کرتے ہیں ہمیشہ جاری رہے گا۔ یوم اساتذہ مبارک! 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا