English   /   Kannada   /   Nawayathi

زندگی کو صحیح رخ دیتے ہیں اساتذہ : یوم اساتذہ پر راہل گاندھی

share with us

یوم اساتذہ کے موقع پر کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے مخالفین کو بھی اپنا استاد مانتے ہیں وہ جن کے اخلاق، جھوٹ اور الفاظ انہیں یہ سکھاتے ہیں کہ وہ جس راستے پر چل رہے ہیں وہ واقعی درست ہے۔ خیال رہے کہ ملک کے سابق صدر رادھا کرشنن کی سالگرہ کو یوم اساتذہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ راہل گاندھی نے اپنی فیس بک پوسٹ پر لکھا کہ میں عظیم انسان جیسے مہاتما گاندھی، گوتم بدھ، شری نارائن گرو کو اپنے استاد سمجھتا ہوں جنہوں نےہمیں معاشرہ میں سب کے ساتھ ایکتا اور سب کے تئیں محبت اور ہمدردی کا سبق دیا۔ میں یوم اساتذہ کے موقع پر تمام اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور سابق صدر ڈاکٹر رادھا کرشنن کی سالگرہ پر انہیں خاص خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ اساتذہ کی آپ کی زندگی میں سب سے زیادہ اہمیت کے حامل ہوتے ہیں کیونکہ وہی آپ کی زندگی کو ایک مثبت رخ دیتے ہیں اور آپ کو سیدھے راستے کی جانب گامزن کرتے ہیں۔ ملک کے لوگ بھی ایک ٹیچر کی طرح ہی ہیں جو تنوع میں متحد رہنے کی ایک اعلیٰ مثال ہیں اورآپ کو ہر مسئلےسے ہمت سے لڑنے پر متاثر کرتے ہیں۔ یہ افراد انسانیت اورنفس کشی کی عمدہ مثال ہیں۔  

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا