English   /   Kannada   /   Nawayathi

گیانواپی مسجد معاملہ: سروے رپورٹ پیش کرنے کے لیے اے ایس آئی نے مانگا 8 ہفتے کا وقت، سماعت 8 ستمبر کو

share with us

آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) نے ہفتہ کے روز گیانواپی احاطہ کے سروے اور اس کی رپورٹ داخل کرنے کے لیے 8 ہفتہ کا وقت طلب کیا ہے۔ اے ایس آئی کی اس درخواست پر 8 ستمبر کو سماعت ہوگی۔ اب سبھی کی نگاہیں عدالت پر مرکوز ہیں کہ کیا سروے رپورٹ پیش کرنے کے لیے مدت کار بڑھانے کی درخواست قبول ہوگی یا نہیں۔

اے ایس آئی کی طرف سے حکومت ہند کے اسٹینڈنگ کونسل امت شریواستو نے عرضی گزار کے وکیل سبھاش نندن چترویدی اور پیروکار سوہن لال آریہ کے ساتھ اے ڈی جے اوّل سنجیو سنہا کی عدالت میں درخواست داخل کی۔ ایک وکیل کے انتقال کے سبب عدالت نے اس پر سماعت کے لیے 4 ستمبر کی تاریخ مقرر کی۔ ضلع جج کی عدالت نے سیل وضو خانہ کو چھوڑ کر گیانواپی احاطہ کا سروے کرنے اور اس کی رپورٹ 2 ستمبر تک جمع کرنے کا حکم دیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ اے ایس آئی کی ٹیم 4 اگست سے ہی سروے کر رہی ہے اور اس میں جی پی آر تکنیک کا سہارا بھی لیا گیا ہے۔ گیانواپی میں سروے کا کام جاری ہے، اس لیے رپورٹ آج عدالت میں داخل کیے جانے کی امید کم ہی تھی۔ اب اے ایس آئی کی درخواست کی بنیاد پر عدالت آگے کا کوئی فیصلہ لے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا